ETV Bharat / state

Doda Plantation Drive ڈوڈہ میں شجر کاری مہم

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 12:08 PM IST

محکمہ جنگلات ڈوڈہ نے جموں و کشمیر پولیس کے تعاون سے ضلع میں شجرکاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا۔ Plantation Drive Doda

1
1

ڈوڈہ: جموں و کشمیر میں محکمہ جنگلات، فاریسٹ ڈویژن نے ڈوڈہ پولیس کے اشتراک سے 'جے کے گرین ڈرائیو' مہم کے تحت مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ شجر کاری مہم کے تحت ایک پر وقار تقریب کا انعقاد پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں کیا گیا، جہاں شجر کاری مہم کے تحت کئی دیودار کے پودے لگائے گئے۔ اس تقریب میں ایم سی ڈی کونسلر، ایس ایچ او ڈوڈہ، فاریسٹ اسٹاف سمیت دیگر پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔ Forest Division Doda JK police Plantation drive in Doda

محکمہ جنگلات ڈوڈہ اور جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے شجرکاری مہم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران نے کہا کہ ’’لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی ہدایات پر سرما سے قبل ایک بار پھر شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر کے احاطوں، اسکولز اور کالجز سمیت جنگلاتی اراضی پر پودے نصب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو بھی باغات، صحنوں میں شجر کاری مہم کے لیے محکمہ کی جانب سے پودے فراہم کیے جا رہے ہیں۔Green JK Plantation Drive

مزید پڑھیں: Plantation Drive in Tral: ڈاڈسرہ، ترال میں شجرکاری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.