ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں بھیانک آتشزدگی، گیسٹ ہاؤس سمیت 8 رہائشی مکان خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 12:34 PM IST

ا
ا

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں متعدد رہائشی ڈھانچے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈوڈہ (جموں کشمیر) : پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے چنوٹ، بھدرواہ میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں آٹھ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھدرواہ کے چنوٹ گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل متعدد ڈھانچوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں گیسٹ ہاؤس اور فوڈ پوائنٹ سمیت آٹھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آتشزدگی کی اس واردات میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Residential House Gutted in Doda: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چنوٹ، بھدرواہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ چند منٹوں کے اندر ہی متعدد ڈھانچے اس کی زد میں آئے۔ ان کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.