ETV Bharat / state

Congress Satyagrah Programme: کانگریس نے کیا ڈوڈہ میں پروگرام منعقد

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 4:44 PM IST

کانگریس نے کیا ڈوڈہ میں پروگرام منعقد
کانگریس نے کیا ڈوڈہ میں پروگرام منعقد

ضلع ڈودڈہ میں کانگریس کے زیر اہتمام منعقدہ ’’جئے بھارت ستیہ گرہ‘‘ پروگرام میں پارٹی لیڈران نے کارکنان سے ’’مرکزی سرکار کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں‘‘ کے خلاف احتجاج کرنے کی تلقین کی۔ Doda congress Programme

کانگریس نے کیا ڈوڈہ میں پروگرام منعقد

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : کانگریس پارٹی کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ’’جئے بھارت ستیہ گرہ پروگرام‘‘ کے تحت ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈوڈہ کے ڈاک بنگلوو میں منعقدہ پروگرام کی صدارت دینا ناتھ بھگت، سابق ایم ایل اے چننی و انچارج جئے بھارت ستیہ گرہ نے کی جبکہ ضلع صدر کانگریس شیخ مجیب سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار اور کارکنان بھی موجود رہے۔

پروگرام کے دوران کانگریس لیڈران و کارکنان نے جئے بھارت ستیہ گرہ پروگرام کے حوالہ سے گفتگو کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دینا ناتھ بھگت نے کہا کہ ’’جئے بھارت پروگرام کے ذریعے کانگریس کئی حساس معاملات بشمول جمہوریت کا قتل، اپوزیشن کو خاموش کرنے کے لیے دھوکہ دہی کے ہتھکنڈے اپنائے جانے، پراپرٹی ٹیکس، آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر آواز اٹھانا چاہتی ہے۔‘‘

بھگت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’راہل گاندھی - جنہیں ملک کی عوام مستقبل میں وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے - کو معمولی کیس میں پھنسا کر نہ صرف اپوزیشن بلکہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، جس کے لیے اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے اور اس جیسے سبھی موضوعات پر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: Youth Congress اڈانی معاملے میں مہیلا کانگریس، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی نےکھولا محاذ

انہوں نے پروگرام میں حاضر سبھی شرکاء سے ضلع سطح کے ساتھ ساتھ پنچایت اور تحصیل سطح پر بھی پروگرامز منعقد کرکے ’’مرکزی سرکار کی عوام کُش پالیسیوں‘‘ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مختلف قسم کے گھوٹالوں کے ذریعے عوام کے روپے لوٹے جا رہے ہیں، عوام کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنایا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.