ETV Bharat / state

ڈوڈہ کی آٹھ طالبات قومی ایکپوژر ٹور پر روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 8:19 PM IST

ڈوڈہ کی آٹھ طالبات قومی ایکپوژر ٹور پر روانہ
ڈوڈہ کی آٹھ طالبات قومی ایکپوژر ٹور پر روانہ

doda students on national exposure tourضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چھٹی اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم آٹھ طالبات کو قومی ایکسپوژر ٹور پر روانہ کیا گیا۔

ڈوڈہ کی آٹھ طالبات قومی ایکپوژر ٹور پر روانہ

ڈوڈہ (جموں کشمیر) : یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی آٹھ طالبات کو ڈی سی ڈوڈہ نے ہری جھنڈی دکھیا کر جے پور اور نئی دہلی کے قومی ایکسپوژر ٹور پر روانہ کیا۔ ایک ہفتہ کے ٹور پر روانہ ہونے سے قبل ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ نیشنل اسپانسر اسکیم کے تحت چھٹی اور آٹھویں جماعت کی طالبات کو ’’وطن کو جانو‘‘ مہم کے تحت ایکسپوژر ٹور پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے اسپانسر شدہ اس ٹور کے دوران طالبات ریاست راجستھان کے جے پور شہر اور قومی دارالحکومت دہلی کا دورہ کریں گی جہاں وہ مقامی طالبات اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کریں گیں اور انہیں مختلف تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں طلبہ کو کیا گیا فیلڈ ٹور پر روانہ

ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ ٹور کا اصل مقصد طلبہ کو ملک کے مختلف مقامات کا محض دورہ ہی نہیں بلکہ ملک کی مختلف زبانوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا بھی موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کے ٹور سے طلبہ کا ذہن اور چیزوں کو سمجھنے اور مشاہدہ کرنے کا ایک منفرد زاویہ قائم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ریاستی ٹور پر روانہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.