ETV Bharat / state

Youth Congress Protest ستیہ پال ملک کے انکشاف کے بعد یوتھ کانگریس کا مرکز کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 7:41 AM IST

ستیہ پال ملک کے انکشاف کے بعد یوتھ کانگریس کا مرکز کے خلاف احتجاج
ستیہ پال ملک کے انکشاف کے بعد یوتھ کانگریس کا مرکز کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے کے انکشاف کے بعد یوتھ کانگریس نے مرکز کے خلاف احتجاج کیا۔ یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ 'پی ایم نریندر مودی کو اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ملک کو جواب دینا چاہیے۔' Youth Congress Protest against Modi Govt

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے پلوامہ حملے پر حکومت کی ناکامی اور جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بدعنوانی سے متعلق انکشافات پر منگل کو مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ اس انکشاف کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو ان تمام معاملات میں اپنی خاموشی توڑنی چاہیے۔ یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے یہاں احتجاج کر رہے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ ملک نے جو انکشافات کئے ہیں وہ چونکانے والے ہیں اور پی ایم نریندر مودی کو اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ملک کو جواب دینا چاہیے کہ حکومت نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے ایسا کیوں کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم بتائیں کہ وہ اپنے لیے 8 ہزار کروڑ روپے کے دو طیارے خریدتے ہیں، 20 ہزار کروڑ کی عمارت بناتے ہیں، لیکن وہ ملک کے فوجیوں کو ہوائی جہاز سے بھیجنے کے لیے پانچ طیارے کیوں فراہم نہیں کر سکتے؟ یوتھ کانگریس لیڈر نے کہا کہ سی آر پی ایف کا قافلہ جموں سے سری نگر کے لیے خطرے کے ساتھ روانہ ہوتا ہے اور راستے میں قافلے پر 300 کلو وزنی دھماکہ ہوا جس میں 40 جوان شہید ہو گئے۔ یہ حکومت کی ناکامی تھی اور انہیں اس کا جواب دینا چاہیے۔ یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج ورون پانڈے نے بتایا کہ مظاہرے میں یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور دہلی انچارج کوکو پاڑھی، دہلی یوتھ کانگریس کے صدر رن وجے سنگھ لوچو، جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب، قومی یوتھ کانگریس کے سکریٹری رچی بھارگو سمیت یوتھ کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Satyapal Malik Interview یوگی آدتیہ ناتھ کا وزیر اعظم بننا ملک کیلئے افسوسناک ہوگا، ستیہ پال ملک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.