ETV Bharat / state

MIRZA GHALIB'S JOURNEY OF CALCUTTA غالب کا سفر کلکتہ آخر اتنی اہمیت کا حامل کیوں ہے؟

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 7:07 AM IST

غالب
غالب

دارالحکومت دہلی کے راوز ایوانیو میں واقع ایوان غالب میں آج غالب کا سفر کلکتہ کے عنوان پر دو روزہ قومی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ملک کے کونے کونے سے ماہرین غالب نے شرکت کی اس دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ آخر کیوں یہ سفر اتنا اہم ہے۔Poet Mirza Ghalib's love for Kolkata

مرزا اسد اللہ غالب کا شمار اردو کے سر فہرست شعراء میں شمار کیا جاتا ہے انہوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز کم عمری کے دوران ہی کیا تھا لیکن غالب کا سفر کلکتہ ادبی لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں اسے جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ماہرین غالب سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ کیوں اس سفر کو ادبی لحاظ سے اتنی اہمیت دی جاتی ہے۔

Poet Mirza Ghalib's love for Kolkata

غالب


دارالحکومت دہلی کے راوز ایوانیو میں واقع ایوان غالب میں آج غالب کا سفر کلکتہ کے عنوان پر دو روزہ قومی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ملک کے کونے کونے سے ماہرین غالب نے شرکت کی اس دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ آخر کیوں یہ سفر اتنا اہم ہے۔

نمائندہ سے بات کرتے ہوئے رخشندہ جلیل نے بتایا کہ مرزا غالب کا یہ سفر اس وقت مکمل ہوا جب سفر کے لیے سہولیات بھی دستیاب نہیں تھی، اور پھر انہوں نے اس سفر کے دوران جو خطوط لکھے اور ٹیلی گرام بھیجے وہ ادبی اثاثہ ہے۔ یہ سفر نہ صرف طویل تھا بلکہ اس کی مدت کار بھی کافی زیادہ تھی، سال 1826 میں اس سفر کا آغاز ہوا تھا جو 1829 میں جاکر مکمل ہوا تھا۔

وہیں پروفیسر قاضی جمال حسین نے بتایا کہ سفر کلکتہ کے دوران لکھنو میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا آغا میر کے سلسلے میں جو قصیدہ انہوں نے لکھا جو بعد میں پیش نہیں کیا جا سکا یا لکھنؤ میں انہوں نے کچھ غزلیں کہیں وہ اس سفر کا حاصل ہے۔اس کے علاوہ بنارس میں لکھی گئی ان کی مثنوی چراغ دیر ادب کا شاہکار ہے، غالب کے سب سے بڑے کارناموں میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔

پروفیسر جمال نے بتایا کہ کسی شہر کے بارے میں اتنی فنکارانہ مثنوی اب تک نہیں لکھی گئی جتنی مرزا غالب نے اپنے سفر کلکتہ کے دوران بنارس میں قیام کے دوران لکھی ہے۔

مزید پڑھیں:Tribute to Mirza Ghalib: غالب کے اشعار کو تصویر کے ذریعے پیش کرنے والے مصور سے ملیے


انہوں نے مزید کہا کہ سفر کلکتہ کے دوران لکھے گئے خطوط ہی ہیں جن کے ذریعہ ہمیں غالب کی زندگی سے متعلق ان باتوں کا پتہ چلتا ہے جو ان کی ذاتی زندگی سے منسلک تھی اگر مرزا غالب اپنی پینشن کے لیے یہ سفر نہ کرتے تو شاید ہمارے پاس ان کا یہ ادبی سرمایہ بھی نہ ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.