ETV Bharat / state

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 2:24 PM IST

وہ سبزی جو گذشتہ 8 سے 10 روپے میں ملتی تھی۔ اب وہی سبزی 30 سے ​​40 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

دارالحکومت دہلی میں پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے اب سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

دہلی کی آزادپور سبزی منڈی جاکر اس کا جائزہ ای ٹی وی بھارت نے لیا ہے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

گذشتہ کچھ مہینوں سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں جہاں کوئی کام نہیں ہے، وہیں لوگوں کی معاشی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس طرح سے سبزیوں کی قیمتیں لوگوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا رہی ہیں۔

وہ سبزی جو گذشتہ 8 سے 10 روپے میں ملتی تھی۔ اب وہی سبزی 30 سے ​​40 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق آنے والے وقت میں ان سبزیوں کی قیمتیں کم نہیں ہونے والی ہیں۔

آزاد پور مارکیٹ کے تاجروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پہلے کورونا کی وبا ہے اور اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جو مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

ان کی وجہ سے اب سبزیوں کی قیمتیں مسلسل آسمان کو چھو رہی ہیں۔

آزاد پور منڈی کے تاجروں نے بتایا کہ سبزیوں کی قیمتیں جو ماضی میں 10 سے کم تھیں ، اب 40 اور 50 روپے تک

آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: بینڈ باجا صنعت پر لاک ڈاؤن اثر انداز

خاص کر کچن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آلو ، پیاز اور ٹماٹر جو 10 روپے سے کم تھا۔وہ اب 40 کا ہندسہ عبور کرچکا ہے۔

سبزیوں کی پیداوار میں کمی آرہی ہے ، منڈی کے تاجروں نے کہا کہ کورونا اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کیا اقدامات اٹھاتی ہیں تاکہ ان سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئے اور عوام راحت کی سانس لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.