ETV Bharat / state

Delhi Municipal Corporation: دہلی میں ہوں گے ایک میئر، کابینہ نے منظوری دی

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:39 PM IST

Delhi Municipal Corporation
Delhi Municipal Corporation

دارالحکومت دہلی میں تین میئر کی جگہ اب ایک میئر ہوں گے، مرکزی کابینہ نے اس متعلق بل کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل اگلے ہفتے رواں اجلاس میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، اس معاملے میں عام آدمی پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا ہے Union Cabinet clears Bill to merge three municipal corporations of Delhi۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آج دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کے دوبارہ انضمام سے متعلق بل کو منظوری دے دی، جس کے تحت تینوں کارپوریشنوں جنوبی، شمالی اور مشرقی دہلی کو ضم کر دیا جائے گا اور پارلیمنٹ میں اس کی منظوری کے بعد پہلے کی طرح دارالحکومت میں صرف ایک میونسپل کارپوریشن ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منگل کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی Union Cabinet clears bill to merge three Delhi corporations۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے دہلی میونسپل کارپوریشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل اگلے ہفتے رواں اجلاس میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے یہ قدم دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے عین قبل اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی اور مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان اس معاملے پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپریل میں ہونے والے تھے اور ریاستی الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس بھی بلائی تھی۔ بعد میں، ریاستی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی حکومت سے تینوں کارپوریشنوں کے انضمام کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اس لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ 2012 میں دہلی میں شیلا دیکشت کی قیادت میں کانگریس کی حکومت کے دوران، دہلی میونسپل کارپوریشن کو تین کارپوریشنوں میں تقسیم کر کے جنوبی، شمالی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی تشکیل کی گئی تھی۔ بعد ازاں پارلیمنٹ نے 2012 میں ہی دارالحکومت میں تین میونسپل کارپوریشن بنانے کا بل پاس کیا تھا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.