ETV Bharat / state

درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 6:19 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ہی تمام مذہبی مقامات بھی بند کر دیے گئے تھے۔ تاہم اب انلاک 4 کے تحت دارالحکومت دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ کو بھی زائرین کے لیے کھول دیا دیا گیا ہے۔

the shrine of hazrat nizamuddin was opened for the pilgrims in delhi
درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع درگاہ حضرت نظام الدین کے چیف انچارج سید کاشف نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ درگاہ میں حکومت کی جاری کردہ تمام گائیڈلائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ کورونا کو دیکھتے ہوئے درگاہ میں پھول، چادر، اگربتی وغیرہ چڑھانا فی الحال منع ہے۔

درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ہی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے تمام مذہبی مقامات بھی بند کر دیے گئے تھے۔ تاہم اب انلاک 4 کے تحت دارالحکومت دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ کو بھی زائرین کے لیے کھول دیا دیا گیا ہے۔

the shrine of hazrat nizamuddin was opened for the pilgrims in delhi
درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

حکومت کے پاس کسی بھی بحران کا حل نہیں: راہل

گذشتہ روز سے ہی تمام رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زائرین کو درگاہ میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ درگاہ کے منتظمین کی جانب سے بھی جگہ جگہ سینیٹائزر اور رہنما ہدایات کے اسٹیکر چسپاں کیے گئے ہیں۔

the shrine of hazrat nizamuddin was opened for the pilgrims in delhi
درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

درگاہ حضرت نظام الدین کے چیف انچارج سید کاشف نظامی نے بتایا کہ درگاہ میں حکومت کی جاری کردہ تمام ہدایتوں پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ کورونا کو دیکھتے ہوئے درگاہ میں پھول، چادر، اگربتی وغیرہ چڑھانا فی الحال منع ہے۔

درگاہوں کی شناخت کہے جانے والے لنگر کا احتمام تو کیا جا رہا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے لنگر کو درگاہ کے احاطے میں تقسیم نہیں کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.