ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے شراب پینے کی عمر گھٹا کر 21 سال کی

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 8:22 AM IST

دہلی کابینہ نے آبکاری پالیسی میں پیر کو تبدیلی کرتے ہوئے شراب پینے کے لیے نوجوانوں کی عمر 25 سے گھٹا کر 21 سال کردی ہے۔

the-legal-age-to-drink-in-delhi-will-now-be-21-years
دہلی حکومت نے شراب پینے کی عمر گھٹا کر 21 سال کی

نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت خطے میں شراب کی کوئی نئی دکان نہیں کھولی جائے گی۔

the-legal-age-to-drink-in-delhi-will-now-be-21-years
دہلی حکومت نے شراب پینے کی عمر گھٹا کر 21 سال کی

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں دہلی میں واقع دکانوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ دکانیں سرکاری طور پر چلائی جارہی ہیں۔

منیش سسودیا نے کہا کہ حکومت شراب کی دکانوں کی یکساں تقسیم کو یقینی بنائے گی تاکہ شراب مافیاؤں کو کاروبار سے باہر نکالا جا سکے۔ محکمہ آبکاری میں اصلاحات کے بعد 20 فیصد کے محصول کے اضافے کا اندازہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.