ETV Bharat / state

آگ متاثرین کی باز آباد کاری کی کامیاب کوشش

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:33 PM IST

کیرتی نگر میں 25 نومبر کو ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کمپلیکس کے سامنے ایک کچی آبادی (جھگی جھوپڑی ) میں اچانک آتشزدگی کے سبب تقریباً 32 کنبے کے کچی آبادی میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گئے تھے۔

Successful efforts to rehabilitate fire victims kirti nagar new delhi
آگ متاثرین کی باز آباد کاری کی کامیاب کوشش

غریبوں کے چہروں پر پھیلی مایوسی اور بے بسی کو دور کرتے ہوئے پدم ویبھوشن دھرمپال گلاٹی نے ان کی مدد کر کے ان کی باز آبادکاری کی راہ ہموار کی ۔جس سے ان کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی۔

کچی آبادیوں کی خدمت میں مصروف سماجی کارکن سندیپ بھردواج کے مطابق 25 نومبر سے آج تک دہلی آریہ سبھا کے جنرل سکریٹری ونئے آریا اور معروف سماجی کارکن پریم اروڑا کی کاوشوں سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے مستقل خدمت فراہم کی جارہی ہے۔

کمبل، ساڑیاں، پینٹ شرٹس، سویٹر، بچوں کے کپڑے، جوتے، برتن، بالٹیاں، صابن، گیس سلنڈر، چاول، دالیں، مصالحہ وغیرہ دے کرغریبوں کے چہروں پر خوشی لانے کی ایک کامیاب کوشش کی گئی۔ جس سے ان کی بکھری زندگی پھر پٹری پر لوٹ سکے۔ پروگرام میں ونئے آریا، پریم اروڑا، سندیپ بھردواج، سنجے سچدیوا، راجو آریا، میتلیش جھا، خلیل اور تمام کچی آبادی کے افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.