ETV Bharat / state

شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے 25 سال مکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 3:51 PM IST

Shah Wali Ullah Institute In Delhi : شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے25 سال کے علمی و تحقیقی سفر کے تکمیل پر ایک تقریب جامعہ نگر کے تسمیہ ہال ڈاکٹر سید فاروق کے یہاں منعقد ہوا۔

شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے 25 سال مکمل
شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے 25 سال مکمل

شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے 25 سال مکمل

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں واقع شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اس تقریب میں معروف اسلامی اکالر، علمائے کرام، پروفیسرز، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شاہ ولی انسٹی ٹیوٹ کے 25 سال مکمل ہونے پر ادارہ کے چیئرمین مفتی عطاالرحمن کو مبارک باد دی ، اس موقع پر تمام شرکا نے شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے زمین لینے اور اس پر ادارہ کی تعمیر کے لئے تعاون دینے کا عہد کیا۔

اس موقع پدم شری اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہو، دیوبند ہو، جمعیۃ علماء ہند یا جماعت اسلامی ہند ہو سب کا رشتہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا شاہ ولی اللہ صاحب کے چاہنے والے تو بہت ہیں اور ان کے پتھر کو چومنے والے بہت ہیں لیکن اس کو اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔اس کام کو مفتی عطاالرحمن نے کیا ہےجس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے چئیرمین میں مفتی عطاالرحمن نے کہا کہ شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے 25 سال مکمل کیا ہے اس دوران اس داران کو مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ہمت نہیں ہاری اور اس ادارے کو آگے بڑھایا گیا۔

انہوں نے کہا شاہ ولی اللہ صاحب کی جتنی عربی و فارسی کی رسائل تھے انہیں مجموعہ کرکے دس جلدوں میں شائع کیا گیااور خوئی بھی جلد پانچ سو صفحات سے کم نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس ادارے سے 52 سے زائد فقہ ، حدیث ،تفسیر، وقف اور تصوف وغیرہ اس ادارے سے شائع ہوچکے ہیں یہ ادارے مسلسل شاہ ولی اللہ کے افکار و فلسفہ کو آگے بڑھاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سیمنار میں طے کیا گیا ہے۔ شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ جو مسجد کے ایک حجرہ میں ہے۔ اسے اس حجرہ سے نکالا جائے اور جامعہ نگر کے علاقے میں جگہ لی گئی ہے۔ اس کی ادائیگی کی جائے اور شاہ ولی اللہ کے شایان شان بلڈنگ تعمیر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

محسن ولی نے کہا کہ مفتی عطاالرحمن نے شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے نام سے بڑا مشن شروع کیا ہے، جس کی تعاون ضروری ہے۔وہیں معروف عالم دین مولانا نادر قاسمی نے پروگرام سے متعلق اہم نکات کا ذکر کیا۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق نے کی جبکہ نظامت مفتی عطاالرحمن قاسمی نے کی۔اس موقع پر شاہ اللہ انسٹی ٹیوٹ کا انگریزی تعارف نامہ کا اجرا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.