ETV Bharat / state

متھرا شاہی عیدگاہ معاملہ: سپریم کورٹ کا الہ آباد ہائی کورٹ کے سروے کے حکم پر روک لگانے سے انکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 2:28 PM IST

Updated : Dec 16, 2023, 9:05 AM IST

سپریم کورٹ کا شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کی منظوری کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار
سپریم کورٹ کا شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کی منظوری کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار

سپریم کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کی منظوری کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ گذشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش کے متھرا میں واقع شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا تھا۔

نئی دہلی: متھرا کرشنا جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا جس میں عدالت کی نگرانی میں شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اگر مسجد کی طرف سے کوئی شکایت ہے تو وہ قانون کے مطابق چیلنج کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعے متھرا میں کرشنا جنم بھومی مندر کے قریب واقع شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔

مسجد کی طرف سے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی پر مشتمل بنچ کے سامنے عرضیاں پیش کیں۔ احمدی نے عرض کیا کہ لارڈ شپ کا خیال ہے کہ اس معاملے کی سماعت کی ضرورت ہے اور ہم سے تحریری گزارشات دائر کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہائی کورٹ بعض درخواستوں پر غور کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متھرا کی شاہی عیدگاہ پر الہ آباد ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ انتہائی افسوسناک: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

غور طلب ہے کہ گذشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش کے متھرا میں واقع شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا تھا۔ جمعرات کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ عدالتی کمیشن کے ذریعے شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کا مطالبہ کرنے والی درخواست گزار پر آیا۔ ہندو فریق کی جانب سے شاہی عیدگاہ کمپلیکس کا کورٹ کمیشن بنا کر سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Last Updated :Dec 16, 2023, 9:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.