ETV Bharat / state

Hearing on CAA سی اے اے کو چیلینج کرنے والی عرضیوں پر سماعت ملتوی

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 3:41 PM IST

چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی سربراہی میں آج سپریم کورٹ کے دو ججوں کی بینچ نے شہریت ترمیمی قانون کی سماعت کرنی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے اسے 19 ستمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Hearing Postponed On CAA, 19 september is the next Day

سی اے اے معاملے کی سماعت ملتوی
سی اے اے معاملے کی سماعت ملتوی

دہلی: سُپریم کورٹ میں آج شہریت ترمیمی قانون کی سماعت ہونی تھی لیکن وقت کی کمی کے سبب سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ آئندہ سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق وکلاء نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سُپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون 2019 کو چیلنج کرنے والی تقریباً 200 درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔

12 دسمبر 2019 کو شہریت ترمیمی بل کو صدر رام ناتھ کووند نے بطور قانون منظور کیا۔ قانون کے تحت 31 دسمبر 2014 سے پہلے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔ Hearing Postponed On CAA

درخواست گزاروں میں سے ایک انڈین یونین مسلم لیگ نے سی اے اے کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یہ قانون مساوات کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور مذہب کی بنیاد پر غیر قانونی پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔ سُپریم کورٹ نے قانون پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ مرکزی حکومت کو جنوری 2020 کے دوسرے ہفتے تک عدالت میں جواب داخل کرنا تھا۔ اس کیس کی آخری سماعت 22 جنوری 2020 کو ہوئی تھی۔ اس میں عدالت نے درخواستوں پر مرکز سے چار ہفتوں میں جواب مانگا تھا۔ تاہم کورونا وبا کے باعث اس کیس کی سماعت آگے نہیں بڑھ سکی کیونکہ اس میں بہت سے وکلا اور فریقین ملوث ہیں۔ Hearing Postponed On CAA

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Case Verdict گیان واپی مسجد معاملہ سماعت کے قابل، اگلی شنوائی 22 ستمبر کو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.