ETV Bharat / state

Media Oasis Exhibition In New Delhi دہلی میں سعودی حکومت کی نمائش اختتام پذیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 1:53 PM IST

سعودی وزارت میڈیا کی جانب سے قومی دارالحکومت دہلی کے اوپرائے ہوٹل میں تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جو آج اپنے اختتام پر پہنچی، اسی کے ساتھ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کا بھارت دورہ بھی آج اختتام پذیر ہوا۔ سعودی حکومت کی جانب سے منعقدہ اس نمائش کا آغاز 9 ستمبر کو کیا گیا تھا۔

دہلی میں سعودی حکومت کی نمائش اختتام پذیر
دہلی میں سعودی حکومت کی نمائش اختتام پذیر

دہلی میں سعودی حکومت کی نمائش اختتام پذیر

نئی دہلی:قومی دارالحکمت دہلی میں منعقد ہوئی میڈیا اوسس نامی اس نمائش سے قبل دو نمائشیں سعودی عرب میں منعقد کی جا چکی ہیں یہ تیسرا ایڈیشن ہے جسے سعودی مملکت سے باہر منعقد کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے میڈیا اوسس کا یہ پہلا بین الاقوامی ایڈیشن سمجھا جا سکتا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے میڈیا،ثقافت اور سیاحت میں سعودی عرب کے اہم کردار اور ویژن کے تحت ملک میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔میڈیا اوسس وزارت میڈیا کی طرف سے شروع کیے گئے۔

نئے اقدامات میں سے ایک ہے اس کا مقصد میڈیا کوریج، قومی تقریبات، اہم مواقع اور سعودی عرب کی بین الاقوامی مصروفیات کو کور کرنے میں زیادہ تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کو حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔

میڈیا اوسس این ای او ایم یعنی (نیوم ) کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری میں منظم 12 پویلینز میں 20 سے زیادہ پروجیکٹ کی نمائش کر رہا تھا جو سعودی عرب کے بڑے منصوبوں کو پیش کرتا ہے۔میڈیا اوسس میں توانائی، کھیل، سرمایہ کاری، ثقافت کی وزارت سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی، ریڈ سی گلوبل، رائل انسٹیٹیوٹ فور ٹریڈیشنل آرٹس، مستقبل کی سرمایہ کاری کا اقدام اور حکومتی کمیونیکیشن سینٹر شامل ہیں۔

میڈیا اوسس سعودی عرب کے بڑے منصوبوں کے انٹریکٹو ماڈلز پیش کرتا ہے جو جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کو منفرد انداز میں ان اقدامات سے متعارف کراتا ہے۔ اس نمائش میں زائرین کو ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا جس کے ذریعے زایرین درست معلومات حاصل کر سکیں۔

ایک اندازے کے مطابق میڈیا اوسس نمائش میں دو ہزار سے زائد زائرین حصہ لیا جس میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدے دار، تاجر اور دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آئے ڈیلیگیٹس اور صحافی شامل ہوئے۔میڈیا اوسس کے ذریعے وزارت کا مقصد زائرین کو ایک جامع تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ایسا محسوس ہو جیسے وہ ان منصوبوں اور اقدامات کا دوراا کر رہے ہیں۔

اس نمائش سے متعلق پروفیسر ذکر الرحمن جو کہ سعودی عرب میں بھارتی حکومت کی جانب سے سابق جنرل کونسلیٹ کے اہم عہدے پر فائز رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب ائندہ 10 برسوں کے دوران اپنے ملک میں مختلف پروجیکٹز کے ذریعے ایک بڑی تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ایک نوجوان شخص ہیں اس لیے وہ اپنے وسیع نظریے سے سعودی عرب کو 21 ویں صدی میں لاکر کھڑا کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ 10 سالوں میں سعودی عرب تاریخی شناخت سے نکل کر جدیدیت کے نئے ادوار کھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں:India Saudi Arabia Partnership سعودی عرب بھارت کے لیے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے: وزیراعظم مودی

غور طلب ہے کہ اوسس کا یہ بین الاقوامی ایڈیشن دو مقامی ایڈیشنوں کے بعد تیسرا ایڈیشن ہے۔ اس سے پہلے رواں برس 18 اور 19 مئی کو جدہ میں 32ویں عرب سمٹ کے دوران پہلا اور 20 سے 22 جون 2023 میں سالانہ حج سمپوزیم کے ساتھ مل کر منعقد ہونے والا دوسرا ایڈیشن تھا جبکہ تیسرا آج دارالحکومت دہلی میں اپنے اختتام پر پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.