ETV Bharat / state

Sakshi Murder Case 'ملزم ساحل کو اہل خانہ سمیت شاہ آباد ڈیری سے نکال دیا گیا تھا'

author img

By

Published : May 31, 2023, 12:41 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کے ملزم ساحل سے متعلق نئی جانکاری سامنے آرہی ہے۔ جین کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی لڑائی جھگڑا کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے اہل خانہ سمیت شاہ آباد ڈیری علاقے سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود بھی وہ علاقے میں آتا تھا۔

نئی دہلی: دہلی کے شاہ آباد ڈیری کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کا قتل کرنے والے ساحل کی حرکتوں سے کالونی کے مکین کافی پریشان تھے۔ کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ ساحل پہلے شاہ آباد ڈیری علاقے میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے دو سال قبل اہل خانہ سمیت شاہ آباد ڈیری سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ جین کالونی میں رہنے لگا تھا۔ شاہ آباد ڈیری سے جین کالونی شفٹ ہونے کے باوجود اس نے علاقے میں آنا جانا بند نہیں کیا۔ وہ لڑکی سے ملنے کے لیے کسی نہ کسی بہانے شاہ آباد ڈیری آتا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسے اکثر لڑکی کے ساتھ قریبی پارک میں دیکھ جاتا تھا۔ لوگوں کی جانب سے منع کرنے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔

ملزم ساحل بار بار اپنا بیان بدل رہا ہے اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس بھی اس حوالے سے اپنی تیاریاں کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اس نے تفتیش میں تعاؤن نہیں کیا تو اس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ پولیس عدالت سے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش میں تعاؤن نہیں کر رہا۔ پولیس اس کے بار بار بدلتے ہوئے بیانات کی حقیقت جاننے کے لیے ماہر نفسیات کی مدد بھی لے سکتی ہے۔ نارتھ آؤٹر ڈسٹرکٹ کے ڈی سی پی روی کمار سنگھ نے بتایا کہ ساحل کے بتائے گئے حقائق کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں سائنٹیفیک شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ قتل کے وقت جو ویڈیو وائرل ہوا ہے اس میں نظر آنے والے تمام 12 لوگوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آگاہ بھی کیا جائے گا کہ وہ ایسے وقت میں متاثرہ کی مدد کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Murder Case نابالغ لڑکی کے قتل کا ملزم ساحل دو روزہ پولیس ریمانڈ پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.