ETV Bharat / state

صفورہ زرگر تہاڑ جیل سے رہا

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 10:37 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ صفورہ زرگر کو دہلی کے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

safoora
safoora

صفورہ زرگر کو گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت دی تھی۔ صفورہ پر دہلی فسادات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

جیل سے رہا ہونے پر صفورہ کے شوہر انہیں لینے جیل پہنچے تھے، شلوار سوٹ میں ملبوس زرگر نے کسی سے بات نہیں کی اور شوہر کی گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہوگئیں۔

غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی صفورہ زرگر کو گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔

اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس راجیو شکدھر کی بینچ میں صفورہ کی عرضی پر سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے سماعت میں التوا کا مطالبہ کیا جسے عدالت نے منظو کرتے ہوئے سماعت کو ایک دن کے لیے یعنی 23 جون تک موخر کر دیا تھا لیکن دوسرے دن ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔

واضح رہے کہ صفورہ زرگر کی ضمانت کے لیے یہ چوتھی کوشش تھی جس پر گزشتہ روز بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، تقریباً 24 ہفتوں کی حاملہ صفورہ زرگر کی ضمانت کی عرضی کو ذیلی عدالت نے خارج کر دیا تھا جسے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

جس ایف آئی آر کے تحت صفورہ کو حراست میں لیا گیا ہے، اس میں دہلی فسادات کی سازش کی انکوائری کی جارہی ہے، اسی کے ساتھ سخت ترین قانون 'یو اے پی اے' بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صفورہ کو 10 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا تب سے انہوں نے ضمانت کے لیے چار مرتبہ کوششیں کی تھیں اس کے بعد انہیں ضمانت ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.