ETV Bharat / state

Platform Ticket Price increased ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ پچاس روپے مہنگا

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 8:48 AM IST

Updated : Oct 23, 2022, 9:06 AM IST

بھارتی ریلوے نے دیوالی کے موقع پر مسافروں کو چھوڑنے آنے والے لوگوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپے سے بڑھاکر 30 سے 50 روپے مہنگا کردیا ہے۔ Railway Platform Ticket Price increased

Platform Ticket Price increased
Platform Ticket Price increased

نئی دہلی: ریلوے نے ایک بار پھر دسہرہ، دھنتیرس اور دیوالی مانے والے مسافروں کو زور کا جھٹکا دھیرے سے دیا ہے اور پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد سال 2022 کے اکتوبر مہینہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ 10 کے بجائے پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ریلوے نے کہا کہ تہوار کے دوران زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے یکم اکتوبر سے 31 جنوری 2023 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 50 روپے اور 30 روپے فی شخص کر دی گئی ہے۔ تفصیلی خبر کے مطابق تہوار کے موسم میں ریلوے اسٹیشنوں پر زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے مسافروں کو چھوڑنے آنے والے لوگوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپے سے بڑھاکر 30 سے 50 روپے مہنگا کردیا ہے۔ Railway Platform Ticket is Expensive Rs 50

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے، شمالی ریلوے نے اسے دہلی کے تمام بڑے اسٹیشنوں پر نافذ کر دیا ہے۔ اس بڑھی ہوئی شرح کا اطلاق 5 اکتوبر 2022 سے 5 نومبر 2022 تک ہوگا۔ اور بقیہ ریلوے اسٹیشنوں پر موجودہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روپے والے پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح 30 روپے کر دی گئی ہے۔ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی سوتار نے جمعہ کو کہا کہ نئی شرحیں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر، لوک مانیہ تلک ٹرمینس، تھانے، کلیان اور پنویل پر لاگو ہوں گی۔ یہ قیمتیں 31 اکتوبر 2022 تک لاگو ہوں گی۔

بھیڑ کے پیش نظر مغربی ریلوے کے ممبئی سینٹرل ڈویژن کے منتخب اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے کہا کہ اس مدت کے دوران 31 اکتوبر 2022 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح 10 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریلوے اسٹیشن ممبئی سنٹرل، دادر، بوریولی، باندرہ ٹرمینس، واپی، ولساڈ، ادھنا اور سورت پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ان اسٹیشنوں پر ٹکٹ اب 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ یہ قیمتیں عارضی طور پر لاگو ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں 15 دن کے لیے عارضی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے تہواروں کے دوران پلیٹ فارم پر بھیڑ نہ بڑھنے کے لیے ناردرن ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹوں کو تین گنا مہنگا کر دیا تھا۔ دہلی کے ڈی آر ایم نے اسے 5 اکتوبر 2022 سے نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد نئی دہلی، پرانی دہلی، سرائے روہیلا، حضرت نظام الدین، غازی آباد اور آنند وہار اسٹیشنوں پر داخلے کے لیے 30 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

Last Updated : Oct 23, 2022, 9:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.