ETV Bharat / state

Rahul Bharat Jodo yatra 'راہل گاندھی گجرات سے بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے'

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 9:25 PM IST

راہل گاندھی
راہل گاندھی

پد یاترا ریاست کے چھ ڈویژنوں میں منعقد کی جائے گی اور وہ خود ناگپور ڈویژن میں پد یاترا کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح امراوتی ڈویژن میں حزب اختلاف کے لیڈر وجے وڈیٹیوار، مراٹھواڑہ ڈویژن میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان، شمالی مہاراشٹر ڈویژن میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھوراٹ اور ممبئی میں ممبئی پردیش کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ پدایاترا کی قیادت کریں گے۔

ممبئی: مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے منگل کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بدعنوانی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا گجرات سے آغاز کریں گے اور یہ یاترا مہاراشٹر کا بھی احاطہ کرے گی۔

منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ پد یاترا ریاست کے چھ ڈویژنوں میں منعقد کی جائے گی اور وہ خود ناگپور ڈویژن میں پد یاترا کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح امراوتی ڈویژن میں حزب اختلاف کے لیڈر وجے وڈیٹیوار، مراٹھواڑہ ڈویژن میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان، شمالی مہاراشٹر ڈویژن میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھوراٹ اور ممبئی میں ممبئی پردیش کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ پدایاترا کی قیادت کریں گے۔

پٹولے نے بتایا کہ کونکن ڈویژن میں تمام لیڈر اکٹھے ہوں گے اور پدایاترا نکالیں گے اور سینئر لیڈروں کو ریاست کے تمام اضلاع میں پد یاترا نکالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس پد یاترا کے بعد، بس یاترا کے ذریعے پورے مہاراشٹر کا دورہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت پر جھوٹے وعدے کرکے مل کے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کسانوں، مزدوروں، غریبوں، محنت کشوں، نوجوانوں، خواتین کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی کو12 تغلق لین بنگلہ دوبارہ الاٹ

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومتیں مہنگائی، بے روزگاری، امن و امان جیسے عام لوگوں سے جڑے مسائل سے نمٹنے میں ناکام رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنے دوستوں کے لیے کام کر رہی ہے اور عام لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو یاترا کے دوران میٹنگوں کے ذریعے عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.