ETV Bharat / state

Rahul Gandhi on Modi Govt مودی حکومت نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں دھکیل رہی ہے، راہل

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 5:02 PM IST

مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل رہی ہے
مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل رہی ہے

راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک کے نوجوان مودی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہیں۔ ملک میں بیروزگاری 45 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ Rahul gandhi Slams Bjp

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے ہر طبقہ کو مایوس کیا ہے ، خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں کی امیدوں کو شکست دے کر ملک کے مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے پیر کو اپنے فیس بک پیغام میں گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک کے نوجوان مودی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہیں ملک میں بیروزگاری 45 سال میں سب سے زیادہ ہے، چھوٹے تاجروں کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے اور روزگار کی تلاش میں بھٹکنے والے نوجوانوں کو اب بھارت جوڑو یاترا میں امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ Rahul gandhi Slams Bjp Over Youth Future

انہوں نے کہا 'ہماری بھارت جوڑو یاترا سے نوجوان اتنی بڑی تعداد میں ہم سے کیوں جڑ رہے ہیں؟ آٹھ سال قبل وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سالانہ دو کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ملک میں 45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، نوجوان مایوس اور ناامیدیں ہو چکے ہیں۔ کسی بھی عام گھرانے سے پوچھیں کہ وہ آج مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے میں کن مشکلات سے دوچار ہیں۔ والدین مہنگی تعلیم کا بوجھ اٹھا کر دن رات محنت کر کے اپنے بچوں کو تعلیم دلا رہے ہیں۔ اس سب کے بعد بھی آج ملک کا نوجوان ہاتھ میں ڈگری لیے روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر بھٹک رہےہیں۔ ہماری بھارت جوڑو یاترا کا مقصد نوجوانوں سے ملنا، ان کے مسائل اور مشکلات کو سننا اور سمجھنا ہے۔ آج نوجوانوں کے لیے حالات بہت مشکل ہیں۔'

گاندھی نے مزید کہا ’’ملک کے 42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، پچھلے پانچ سالوں میں بے روزگاری دوگنی ہو گئی ہے، نوجوان بے چین ہیں اور ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کے حوصلوں پر سخت ضرب لگائی ہے، جھوٹ بول کر انہیں دھوکہ دیا ہے، نوجوانوں کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔ نجکاری کا شکنجہ نوجوانوں کی جان لے رہا ہے، تین چار سال کے کنٹریکٹ پر سرکاری نوکریوں کا رجحان نوجوانوں کے مستقبل کو مزید تاریکیوں میں دھکیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra مہنگائی سے آزادی کی جدوجہد ہے بھارت جوڑویاترا، راہل

ہماری بھارت جوڑو یاترا کے دوران، میں بہت سارے باصلاحیت نوجوانوں سے مل رہا ہوں، لڑکے ہوں یا لڑکیاں، ہر ایک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے، میں ان نوجوانوں سے مل کر بہت خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ ان نوجوانوں کو بہتر مواقع اور آپشن ملیں، ایک بے رحم اور لاپرواہ حکومت کی وجہ سے ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد نہیں ہونے دے سکتے۔ میں ایک بار پھر نوجوانوں سے کہتا ہوں، اس سفر میں بڑی تعداد میں ہمارا ساتھ دیں، ہم سے بات کریں، آپ اور ہم مل کر اس حکومت کو آپ کی بات سننے پر مجبور کریں گے۔ نوجوانوں کا مستقبل ملک کا مستقبل ہے اور ہم انہیں برباد ہوتے دیکھ کر خاموش نہیں رہیں گے۔ بے روزگاری سے رشتہ توڑو، بھارت جوڑو۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.