ETV Bharat / state

نجی کاری کا راستہ قومی مفادات کے منافی: کانگریس

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 5:34 PM IST

رندیپ سنگھ سرجے والا
رندیپ سنگھ سرجے والا

کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کے نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف بڑھتے اقدام کو ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ جمع کرنے کا یہ طریقہ انتہائی نقصان دہ ہے اور قومی مفادات کو گہرا دھکا پہنچانے کے مترادف ہے۔

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت کا نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف جانے کا فیصلہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ مودی حکومت جائیدادیں بیچ کر اپنے معاشی مفادات کو تو پورا کرسکتی ہے، لیکن نجکاری کی دوڑ قومی مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔

ٹویٹ
ٹویٹ
اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر کا تراشا بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ’’ سرکاری املاک کو فروخت کرنے کے لیے مودی سرکار نے بنایا نیا پروگرام‘‘۔


پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹویٹ کیا ’’ ایک زمانے میں وہ ملک کی دولت بناتے تھے اور آج ملک بیچنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ مودی ہے تو یہی ممکن ہے، ملک کی 6،00،000 کروڑ کی جائیداد فروخت، سڑکیں، ریلیں، کانیں، ٹیلی کام، بجلی، گیس، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، کھیلوں کے اسٹیڈیم، یعنی مودی جی آسمان، زمین اور پاتال فروخت کرڈالیں گے۔ اگر بی جے پی ہے تو ملک کی جائیداد نہیں بچ سکے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.