ETV Bharat / state

پارلیمنٹ سکیورٹی معاملہ: ملزمہ نیلم نے اپنی تحویل کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 11:02 AM IST

Parliament Breach Case: پارلیمنٹ سکیورٹی کوتاہی کیس میں گرفتار ملزمہ نیلم آزاد نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی پولیس حراست غیر قانونی ہے۔

Parliament security lapse case
Parliament security lapse case

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سکیورٹی چوک معاملے کی ملزمہ نیلم نے اپنی پولیس حراست کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ نیلم نے ہائی کورٹ میں ہیبیس کارپس کی درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ، اسے ٹرائل کورٹ میں اپنی پسند کے وکیل سے مشورہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیلم کو ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے اور اسے رہا کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ، ٹرائل کورٹ میں پیشی کے دوران نیلم کو اپنی پسند کے وکیل سے مشورہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ، نظر بندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

نیلم سمیت اس معاملے میں چھ ملزمان 5 جنوری تک دہلی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ حال ہی میں ہائی کورٹ نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایف آئی آر کی کاپی نیلم کے اہل خانہ کو دینے کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 21 دسمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کی ایک کاپی نیلم کے اہل خانہ کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، جو پارلیمنٹ کی سکیورٹی لیپس کیس میں ملزم ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور کے اس حکم کو دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ دہلی پولیس نے ان ملزمان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پرھیں:اگر پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے مسلمان ہوتے تو یہ طوفان کھڑا کر دیتے: جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ

آپ کو بتا دیں کہ 13 دسمبر کو دو ملزمان پارلیمنٹ کی وزیٹر گیلری سے چیمبر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے تھے۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک ملزم نے میز پر چلتے ہوئے اپنے جوتوں سے کچھ نکالا اور اچانک پیلا دھواں نکلنے لگا۔ اس واقعہ کے بعد ایوان میں کہرام مچ گیا۔ ہنگامہ آرائی اور دھویں کے درمیان کچھ ممبران پارلیمنٹ نے ان نوجوانوں کو پکڑ لیا اور ان کی پٹائی بھی کی۔ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ پارلیمنٹ کے باہر دو افراد بھی پکڑے گئے جو نعرے لگا رہے تھے اور پیلا دھواں چھوڑ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.