ETV Bharat / state

Presidential Election: صدارتی انتخابات میں 99 فیصد سے زائد ووٹنگ، نتائج کا اعلان جمعرات کو

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 10:33 PM IST

ملک کے 15ویں صدرجمہوریہ کے انتخابات کے لیے پیر کے روز نئی دہلی اور قانون ساز اسمبلی والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 99 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔ Over 99% polling in Presidential polls

سط
طس

دہلی: سرکاری اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے پولنگ بوتھ پر 98.91 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ صدارتی الیکشن 2022 کے ریٹرننگ آفیسر اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، 736 افراد بشمول 727 ایم پی اور نو ایم ایل ایز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دینے کا حق تھا، جن میں سے 728 نے ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے والوں میں 719 ایم پی اور نو ایم ایل اے شامل تھے۔ اس مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ منموہن سنگھ وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے آئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شام کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس بار صدارتی انتخابات میں کل 4796 ووٹرز تھے جن میں سے 99 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ صدارتی انتخابات کے لیے دہلی اور پڈوچیری سمیت 30 مقامات پر ووٹنگ ہوئی۔ اس انتخاب میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ارکان کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب نمائندوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل تھا۔ دو ارکان اننت کمار سنگھ (بہار) اور مہندر ہری دلوی (مہاراشٹر) کو نااہلی کی وجہ سے حق رائے دہی سے محروم کردیا گیا۔ اسی طرح راجیہ سبھا میں پانچ اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کی چھ نشستیں خالی ہیں۔

44 ایم پی کو دیگر ریاستوں میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی، نو ایم ایل اے کو پارلیمنٹ ہاؤس پولنگ اسٹیشن پر اور دو قانون سازوں کو دیگر ریاستوں کے مراکز میں ووٹ ڈالنے کی آزادی دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی ریلیز کے مطابق ریاستوں سے بیلٹ باکس اور انتخابی مواد آج شام سے دہلی پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ ان کو ریاستوں کے اسسٹنٹ الیکٹورل افسران کی نگرانی میں لایا جا رہا ہے اور پہلا بیلٹ باکس رات 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کا امکان ہے۔

بیلٹ باکس پوری حفاظت کے ساتھ سڑک یا ہوائی راستے سے دہلی آئیں گے اور انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک ہال میں محفوظ رکھا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 63 میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Casts Vote in Presidential Election: وزیر اعظم مودی نے صدارتی انتخابات کےلیے ووٹ ڈالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.