ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ کے 103 سالہ جشن کے موقع پر، اداکارہ شرمیلہ ٹیگور اور طلبہ کے تاثرات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 3:51 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی قیام کے 103 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں پانچ روزہ جشن یوم تاسیس کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس خصوصی موقع پر فلم اداکارہ شرمیلہ ٹیگور کو جامعہ کے سب سے اعلی ترین اعزاز "امتیاز جامعہ" سے سرفراز کیا گیا۔

Jamia Millia Islamia
جامعہ کے 103 سالہ جشن کے موقع پر، اداکارہ شرمیلہ ٹیگور اور طلبہ کے تاثرات

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے قیام کے 103 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر جامعہ پانچ روزہ جشن یوم تاسیس منارہی ہے، جہاں مختلف طرح کے کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کو لیکر یونیورسٹی میں کافی گہما گہمی کا ماحول ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے یونیورسٹی کیمپس میں موجود طلبہ سے جامعہ کے ایک سو سالہ سفر مکمل ہونے پر تاثرات جاننے کی کوشش کی۔
اس موقع پر جامعہ برادری جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 103 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ طلبہ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے اس سفر کے دوران کافی نشیب و فراز دیکھے ہیں، جامعہ نے تعلیمی معیار میں کافی ترقی کی ہے جس کا کریڈٹ جامعہ کے منتظمین کو جاتا ہے۔ جنہوں نے اپنی محنت اور کاوشوں سے یونیورسٹی کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔
طلبہ نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تعلیمی معیار کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں کہ یو جی سی کی نیک ٹیم کے ذریعے یونیورسٹی کو اے پلس پلس کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے وجود کے 103 سال مکمل کرنے پر جشن یوم تاسیس کی تقریب کے دوران، معروف فلم اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سب سے اعلی ترین اعزاز 'امتیاز جامعہ' سے سرفراز کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

محترمہ شرمیلا ٹیگور کو 'امتیاز جامعہ' سے نوازنے سے قبل، ان کے دورے پر ایک سلائیڈ شو دکھایا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد، محترمہ شرمیلا ٹیگور نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "یونیورسٹی کے یوم تاسیس کا پروگرام بہت شاندار طریقے سے منعقد کیا گیا ہے، یہ میرے لیے نہایت ہی جذباتی لمحہ ہے۔" انہوں نے مزید کہاکہ میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ جامعہ آج تعلیمی سفر کی بلندیوں پر ہے اور درجہ بندی میں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، میں تمام کامیابیوں کے لیے وائس چانسلر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
اداکارہ شرمیلا ٹیگور آگے کہتی ہیں کہ "میں اپنی کالج کی تعلیم مکمل نہیں کر سکی تھی، تبھی میں نے اپنی اداکاری کا کیریئر شروع کر دیا تھا۔ اس اعزاز کا ملنا ناقابل یقین ہے، میرے پاس اس بات کی وضاحت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہوں۔ میرے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:

محترمہ ٹیگور نے مزید کہاکہ جے ایم آئی کے ساتھ خاندانی تعلق رہا ہے کیونکہ میرے شوہر کے خاندان نے یونیورسٹی کو زمین عطیہ کی تھی، جہاں ایک شاندار اسپورٹس کمپلیکس بنایا گیا ہے۔ تمام کرکٹرز کے مطابق یہ کرکٹ کے بہترین میدانوں میں سے ایک ہے۔ میں اے جے کے ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر سے بطور کنسلٹنٹ وابستہ رہی ہوں اور میں آگے بھی کسی نہ کسی طرح یونیورسٹی کے ساتھ خاص طور پر ایم سی آر سی سے وابستہ رہنا چاہتی ہوں، کیونکہ یہ میرا فیلڈ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس میں اپنی کچھ خدمات انجام دے سکتی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.