ETV Bharat / state

Nepali Youth Beaten Up In Delhi نیپالی نژاد نوجوان کی برہنہ کر کے پٹائی، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 9:21 AM IST

مشرقی دہلی کے پریت وہار علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کی برہنہ کرکے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں اس کی شکایت کی ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ Nepali Youth Beaten up in Delhi

Etv Bharat
نیپالی نژاد نوجوان کی برہنہ کر کے پٹائی، ویڈیو وائرل

نیپالی نژاد نوجوان کی برہنہ کر کے پٹائی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے پریت وہار علاقے میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ علاقے کے کچھ بدمعاشوں نے نیپالی نژاد نوجوان کو برہنہ کر کے کئی گھنٹوں تک اس کی پٹائی۔ اس دوران بدمعاشوں نے برہنہ نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو بھی بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان نے اس پورے معاملے کی شکایت پولیس سے کی ہے۔ Nepali Youth Beaten up in Delhi

متاثرہ نے بتایا کہ وہ کھلونوں کی دکان پر سیلز مین کا کام کرتا ہے۔ 15 دسمبر کی دیر رات وہ اپنی ڈیوٹی سے گھر واپس آرہا تھا۔ اسی دوران چار نوجوانوں نے اسے جگت پوری نالے کے قریب روکا اور اس سے کہا کہ وہ اپنے دوست کو فون کر کے گھر کے باہر بلائے۔ جب اس نے فون کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے بندوق کی نوک پر اس کے کپڑے اتار دیے۔ اسے برہنہ کرکے کئی گھنٹوں تک اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اسے اپنے دوست کو فون کرنے پر مجبور کیا۔ جب وہ آیا تو اسے بھی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمین میں دیویندر اور ہریش نام کے نوجوان شامل ہیں۔ Nepali Youth Beaten up in Delhi

متاثرہ شخص کے دوست نے بتایا کہ دیویندر کے بھتیجے نے 2020 میں اس پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوا تھا۔ جن کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ وہ اس پر مسلسل کیس کو سلجھانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے وہ متاثرہ کی پٹائی کرکے مجھے گھر سے باہر بلانا چاہتے تھے۔ جب میں گھر سے باہر آیا تو مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ فی الحال دونوں نے پولیس میں شکایت درج کروادی ہے، جس کی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ Nepali Youth Beaten up in Delhi

یہ بھی پڑھیں : Video of Urinating on Metro Track Viral دہلی میٹرو ٹریک پر پیشاب کرتے ہوئے شخص کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.