ETV Bharat / state

New Head of Jamiat Legal Aid Committee مولانا اسجد مدنی جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ مقرر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 5:28 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا اسجد مدنی کو جمعیۃ علماء ہند قانونی امدادکمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ مولانا گلزار اعظمی کی جگہ تمام مقدمات مدعی ہوں گے۔ مولانا گلزار اعظمی کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہندقانونی امدادکمیٹی نچلی عدالتوں سے لیکر سپریم کورٹ تک لڑرہی ہے۔ Maulana Asjad Madni head of Legal Committee

نئی دہلی: جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا اسجد مدنی کو جمعیۃ علماء ہند قانونی امدادکمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ مولانا گلزار اعظمی کی جگہ تمام مقدمات مدعی ہوں گے۔ مولانا گلزار اعظمی کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہندقانونی امدادکمیٹی نچلی عدالتوں سے لیکر سپریم کورٹ تک لڑرہی ہے۔ ان تمام مقدمات میں مولانا اسجد مدنی کو مدعی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان تمام اہم مقدمات میں گلزاراعظمی مرحوم سکریٹری قانونی امدادکمیٹی مدعی تھے۔ ان کے انتقال کے بعد دہشت گردی اور فسادات میں گرفتار کئے گئے افراد کے اہل خانہ تشویش کا شکار ہوگئے تھے کہ ان کے مقدمات کی پیروی اب کون کرے گا اورمتاثرین کی بروقت خبر گیری کے لئے کون آگے آئے گا۔ اس ضمن میں شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے مولانا اسجد مدنی کو اس قانونی امدادی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے جو عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں پٹیشنر ہوں گے۔ اس کے لئے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعہ سپریم کورٹ میں مولانا اسجد مدنی کو ریکارڈ پر لینے کی درخواست داخل کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ جمعتہ علماء ہندکی قانونی امداد کمیٹی کسی تعرف کی محتاج نہیں ہے،اس کمیٹی کے ذریعہ ایک جانب جہاں سیکڑوں مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی جیسے سنگین الزامات سے بری کرایاگیا وہیں دوسرے نوعیت کے کئی اہم مقدمات بھی وہ پوری طاقت اوردلجمعی سے لڑرہی ہے، قابل ذکر ہے کہ بابری مسجد معاملے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرتے وقت مولانا اسجد مدنی جمعیۃ علماء ہند اور وکلاء کے درمیان ایک اہم کڑی تھے، عبادت گاہوں کے تحفظ کا قانون 1991، غیر قانونی بلڈوزر کارروائی، لو جہاد قوانین، مآب لنچنگ، مرکزحضرت نظام الدین کرونا معاملہ و دیگر آئینی معاملات میں بھی جمعتہ علماء ہند کی جانب سے مولانااسجد مدنی پٹیشنر ہونگے۔
مزید پڑھیں: Gulzar Ahmed Azmi الحاج گلزاراحمد اعظمی کا انتقال جمعیۃ علماء ہند اور ملت کے لئے ایک بڑاخسارہ: مولانا ارشد مدنی
صدر جمعیۃعلماء ہند کی ہدایت پر چھ افرادپرمشتمل جمعتہ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی مہاراشٹرمیں اپناکام کرتی رہے گی، جس میں کارگذار صدر حافظ مسعود حسامی،جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی، خازن مفتی یوسف قاسمی، لیگل ایڈوائز رایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ انصار تنبولی اور آفس سکریٹری مولانا معراج قاسمی شامل ہیں۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.