ETV Bharat / state

Chandrayaan-3 mission لوک سبھا میں آج چندریان 3 مشن پر بحث

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 10:16 AM IST

قومی دار الحکومت نئی دہلی میں ان دنوں پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن جاری ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں مختلف امور پر بحث کررہی ہیں۔ Parliament Special Session continue in New Delhi

Chandrayaan-3 mission
Chandrayaan-3 mission

نئی دہلی: لوک سبھا میں آج چندریان 3 مشن کی کامیابی اور خلائی شعبے میں دیگر کامیابیوں پر بحث ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے کام میں بھی حکومت ایڈووکیٹ (ترمیمی) بل 2023 کا تعارف اور منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہ بل راجیہ سبھا سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ تخمینوں سے متعلق کمیٹی "وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ" پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ داخلہ امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے بھی جیلوں میں اصلاحات پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

تعلیم، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور کھیلوں پر ایک اور اسٹینڈنگ کمیٹی قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ پر لوک سبھا میں رپورٹ پیش کرے گی۔ جبکہ صحت سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی "پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت کے نفاذ پر اپنی رپورٹ ایوان میں رکھے گی۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس، اس میں کیا خاص بات ہے؟

واضح رہے کہ چندریان 3 مشن کی کامیابی پر ملک بھر میں بڑے جوش وخروش سے جشن منایا گیا۔ چندریان 3 مشن کی کامیابی نے خلائی میدان میں ہندوستان کا نام نہ صرف روشن کردیا ہے بلکہ چاند کے جنوبی قطب میں قدم رکھنے والا ہندوستان پہلا ملک بن چکا ہے۔ اور یہ کامیابی ہندوستان کے لئے سائنس کے میدان میں بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو) کی اس کامیابی پر اسرو کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور اسرو کی ٹیم سے ملاقات بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.