ETV Bharat / state

Left Wing Extremism بائیں بازو کی انتہا پسندی اگلے دو برسوں میں مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی، امت شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 9:56 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 2005 سے 2014 کے مقابلے 2014 سے 2023 کے درمیان بائیں بازو کی شدت پسندی سے متعلق تشدد میں 52 فیصد سے زیادہ، اموات میں 69 فیصد، سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 72 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 68 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

left-wing-extremism-will-be-totally-eliminated-in-next-two-years-says-home-minister-amit-shah
بائیں بازو کی انتہا پسندی اگلے دو برسوں میں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، امت شاہ

بائیں بازو کی انتہا پسندی اگلے دو برسوں میں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف لڑائی اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور اگلے دو سال میں اس کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔
امت شاہ نے جمعہ کو دہلی بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ آج نئی دہلی میں بائیں بازو کی انتہا پسندی پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزراء، قومی سلامتی کے مشیر، مرکزی داخلہ سکریٹری، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرلز، مرکزی حکومت کے سیکریٹریز، ریاستوں کے چیف سیکریٹریز، پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے کچھ سالوں میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب یہ لڑائی فیصلہ کن مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے عزم اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ تمام ریاستوں کے تعاون سے 2022 اور 2023 میں اس کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے 2 سالوں میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم لینے کا سال ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ 2019 سے بائیں بازو کی انتہا پسندی کے لئے زمین تنگ ہو رہی ہیں، ہم نے سی اے پی ایف کے 195 نئے کیمپ قائم کیے ہیں، مزید 44 نئے کیمپ قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی تعیناتی، ترقی کو معقول بنانا اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں کیمپ قائم کرنا مودی حکومت کی ترجیحات ہیں۔
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں مسلسل نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ مسئلہ وہاں دوبارہ سر نہ اٹھا نے پائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ جن علاقوں سے یہ مسئلہ ختم ہوا ہے وہاں سے بائیں بازو کے شدت پسند دوسری ریاستوں میں پناہ نہ لیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے 2014 سے بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں گزشتہ 4 دہائیوں میں 2022 میں تشدد اور اموات کی سب سے کم سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2005 سے 2014 کے مقابلے 2014 سے 2023 کے درمیان بائیں بازو کی شدت پسندی سے متعلق تشدد میں 52 فیصد سے زیادہ، اموات میں 69 فیصد، سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 72 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 68 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بائیں بازو کی انتہا پسندی کی مالی امداد کو زک پہنچانے کے لیے تمام ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرہ ریاستوں کو بائیں بازو کی انتہا پسندی کی مالی مدد کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سول اور پولیس انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 2017 میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کے متاثرین کے لیے مالی امداد کی رقم 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی تھی، اب اسے مزید بڑھا کر 40 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'نئے بھارت میں بائیں بازو کی انتہاپسندی کے لیے کوئی جگہ نہیں'

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر، ٹیلی کمیونی کیشن، مالیاتی شمولیت، اسکل ڈیولپمنٹ اور تعلیم جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے) اسکیم کے تحت 14ہزار سے زیادہ منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکے ہیں اور اسکیم کے تحت بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کو 3,296 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.