ETV Bharat / state

’آئیس ہاکی سے کھیل کو فروغ اور معیشت کو استحکام ملے گا‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 8:01 PM IST

’آئی ہاکی سے کھیل کو فروغ اور معیشت کو استحکام ملے گا‘
’آئی ہاکی سے کھیل کو فروغ اور معیشت کو استحکام ملے گا‘

لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل، کرگل، کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر محمد جعفر آخون کا ماننا ہے کہ لداخ میں آئیس ہاکی سمیت دیگر سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے مرکزی سرکار کے منصوبے سے لداخ کو ایک نئی پہنچان ملے گی۔

’آئی ہاکی سے کھیل کو فروغ اور معیشت کو استحکام ملے گا‘

نئی دہلی: کھیل مقابلوں میں پیچھے رہنے والے برفیلے علاقہ لداخ کے لیہہ، کرگل اور دراس اب موسم سرما میں کھیلے جانے والے کھیل مقابلوں میں یورپ کو چیلنج دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب دنیا کے دیگر ممالک کی ٹیمیں لداخ ، کرگل اور دراس کے برفیلے میدانوں میں کھیلتی نظر آئیں گی۔ کیونکہ اب ان علاقوں میں کھیلوں کے حوالے سے انقلاب آنے والا ہے۔ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے لداخ، کرگل اور دراس میں آئیس ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے ’’دی گیم چینجر‘‘ کے نام سے ایک بلیو پرنٹ کا اجرا کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس پراسیس کا اصل مقصد 2042 سرمائی اولمپکس کی جانب قدم بڑھانا ہے۔ یہ بلو پرنٹ دستاویز لیہہ،کرگل اور دراس سمیت دیگر علاقوں میں کھیل کی مجموعی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرے گا۔

قومی راجدھانی نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسلLadakh autonomous hill development کرگل، کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر، محمد جعفر اخون، کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس حوالہ سے مختلف امور پر خصوصی اور تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس اقدام سے اس علاقے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ لداخ میں آئس ہاکی کی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن (IIHF) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

گیم چینجر کے عنوان سے یہ بلیو پرنٹ 2042 کے سرمائی اولمپکس میں ہندوستانی آئس ہاکی ٹیم کی شرکت کے قابل بنانے کے وژن کی حمایت کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ دستاویز کھیل کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں مسابقتی ماحول کی تخلیق اور نچلی سطح پر لیگ پر مبنی ٹورنامنٹ کا نظام شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے ذریعے لداخ میں سیاحت کو فروغ دینے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ دور دراز علاقوں کی معیشت بھی مضبوط ہوگی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: 'سڑک پر کب تک کرکٹ کھیلیں؟ ہمیں بھی کھیل کا میدان چاہیے'

محمد جعفر اخون کے مطابق نوجوانوں کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک امید افزا راستے کے طور پر ابھرے گا، یہ بیک وقت موسم سرما کی سیاحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے، ممکنہ طور پر لداخ کو ایک مشہور مقام بنا سکتا ہے جبکہ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ محمد جعفر اخون نے کہا کہ بلیو پرنٹ کا ایک اہم جزء کھیل کو فروغ دینے کے لیے نچلی سطح پر مسابقتی ماحول پیدا کرنا ہے۔ یہ مقامی ٹیلنٹ کی کھوج اور فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس مقصد کے لیے رائل اینفیلڈ اور یونین ٹیریٹری لداخ کی انتظامیہ کہ جانب سے لداخ بھر میں تربیتی کیمپوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی جاری ہے جہاں اس موسم سرما میں لیہہ میں لیگ پر مبنی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے تمام ڈیویژنز اور بعض بلاک لیول پر بھی بین الاقوامی معیار کی آئس ہاکی رنک تیار ہو چکے ہیں۔ کچھ مقامات پر کام جاری ہے جہاں انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

معلومات کے مطابق لداخ انتظامیہ نے سیاحوں کو کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں سے لداخ کے دور دراز علاقوں تک لے جانے کی تیاریاں کی ہیں۔ اس کے لیے فی الحال کرگل کے دراس میں اسکیئنگ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ لیہہ میں راک کلائمبنگ کے لیے انفراسٹرکچر بھی زیر تعمیر ہے جو آخری مرحلہ میں ہے۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ دور دراز علاقوں کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.