ETV Bharat / state

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 656 نئے معاملے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 10:38 PM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 656 نئے معاملے
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 656 نئے معاملے

India logs 656 new Covid cases in 24 hours بھارت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 656 افراد کوویڈ سے متاثر پائے گئے،جس کے بعد ملک میں فعال کیسز بڑھ کر 3,742 ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد: بھارت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 656 افراد کوویڈ سے متاثر پائے گئے،جس کے بعد ملک میں فعال کیسز بڑھ کر 3,742 ہو گئے ہیں۔ اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ وہیں انفیکشن سے 296 افراد صحتیاب ہوگئے۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اڈیسہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کا ایک کیس درج ہوا۔ صحت عامہ کے ڈائریکٹر نرنجن مشرا نے کہاکہ ریاست میں اب تک کوویڈ 19 کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دونوں مریض کورنٹائن ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کووڈ کے فعال کیسز میں بتدریج اضافہ

اس دوران اتوار کو ہریانہ کے گروگرام میں کووڈ کے دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں کووڈ کیسز پانچ دنوں کے اندر چار ہو گئے ہیں۔ نوڈل آفیسر جئے پرکاش نے کہا کہ دونوں متاثرہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے الگ تھلگ کردیا گیا۔ تلنگانہ میں بھی روز بروز کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گذشتہ چند دنوں سے کورونا کے کیسس میں اضافہ اور مرکزی حکومت کی اڈوائزری کے بعد ریاست میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے علحدہ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں وائرل امراض یا کوویڈ کے معاملات تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں۔ کوویڈ کے پھیلنے اور انفکشن کی شرح زیادہ ہونے کے سبب خطرہ والے گروپس اور کم قوت مدافعت والوں کو لازمی طورپر احتیاط کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.