ETV Bharat / state

India Corona Update کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 12:52 PM IST

کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ
کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5841 افراد کو ویکسین دی گئی۔ جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار 682 افراد کو ویکسین لگایا جا چکا ہے۔ Vaccination in India

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال معاملات میں معمولی اضافے کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹے میں ان کی تعداد 59 بڑھ کر 2149 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 5841 افراد کو ویکسین دی گئیں۔ اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار 682 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران 154 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پڈوچیری میں سب سے زیادہ 12 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں، جبکہ تمل ناڈو اور تلنگانہ میں آٹھ آٹھ معاملے، مہاراشٹر میں آٹھ اور کیرالہ میں سات کیسز بڑھے ہیں، جبکہ اڈیشہ اور ہریانہ میں دو دو، راجستھان اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس میں کمی آئی ہے۔

تفصیلی اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 99 ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 530769 ہو گئی ہے۔ صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد جبکہ شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ ریاست اترا کھنڈ میں کورونا ایکٹیو کیسز صفر ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے ریاست میں کوئی نیا کورونا متاثر نہیں ملا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ مشتبہ علامات والے مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 15 مارچ 2020 کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا وائرس کے اِکتالیس نئے کیسز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.