ETV Bharat / state

غریبوں کو خودکفیل بنانے کے لئے مساوات پروگرام کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 2:32 PM IST

سود فری قرض فراہم کراکر غریبوں کو خود کفیل بنانے اور معاشی طور پر کمزور طبقے کو مضبوط کرنے کی غرض سے وژن 2026 نے ہندوستانی معاشرے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 'مساوات لائیولی ہوڈفاونڈیشن ' نامی تنظیم کا لانج کیا.Masawat Livelihood Foundation

غریبوں کو خودکفیل بنانے کے لئے مساوات کا افتتاح
غریبوں کو خودکفیل بنانے کے لئے مساوات کا افتتاح

غریبوں کو خودکفیل بنانے کے لئے مساوات کا افتتاح

نئی دہلی: فاونڈیشن کا افتتاح اسلامی اسکالر اور معروف سماجی شخصیات کے ہاتھوں دی اسکالر اسکول کے کانفرنس ہال میں عمل میں آیا ۔اس افتتاحی پروگرام میں شرکا نے غریبوں کو بغیر سود قرض دے کر ان کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لئے 'مساوات' لائیولی ہووڈ فاونڈیشن کو وقت کی ضرورت بتایا ۔

مساوات کے چیئرمین ٹی عارف علی نے کہا کہ یہ فاونڈیشن معاشرے میں کمزور طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کام کرے گا ۔تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے مساوات کے ڈائریکٹر معظم نائک نے کہا کہ مساوات کےتحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی تعاون ، ٹریننگ ، اسکل ڈیولپمینٹ ، تجارتی مواقع کی بیداری اور رابطہ شامل ہے ۔

مساوات کے سوسو ایکونامکس اینڈ ڈولپمنٹ سنجے انگلو نے کہا کہ اگر مالی طور پر انسان خود کفیل ہوتا ہے تو تعلیم حاصل کرتا ہے لیکن غریبی میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ایکسپرینس اینڈ ڈولپمنٹ فیروز عالم نے کہا کہ تمام مشقت اور دشواریوں کے بعد مساوات کو رجسٹر کیا ہے جس کا مقصد ایک ہے کہ نچلے طبقے آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الشفا ہسپتال میں معذور بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ

ویزن 2026 کے ڈائریکٹر محمد سجاد نے کہا کہ آگے آنے والے وقت کو دھیان میں رکھ کر مساوات تیار کیا گیا ہے۔ایج ڈبلیو ایف کے چیئرمین سراج حسین نے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے مساوات کے قرض کی واپسی کیسے ہوگی اس پر سوال اٹھایا۔مساوات کے ڈائریکٹر محی الدین نے اظہار تشکر پیش کیا جبکہ پروگرام کی نظامت محمد اسامہ نے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.