ETV Bharat / state

آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو خانہ جنگی جیسے حالات ہوسکتے ہیں

author img

By

Published : Nov 27, 2019, 8:52 PM IST

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہاکہ ملک میں آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو خانہ جنگی جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

population control law
آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو خانہ جنگی جیسے حالات ہوسکتے ہیں

آج پوپیولیشن سولیوشن فاونڈیشن کی بڑی تعداد میں خواتین کارکنوں نے آبادی کنٹرول قانون کی مانگ پر انڈیا گیٹ سے جنتر منتر تک پیدل مارچ نکالا اور گری راج سنگھ نے اس میں حصہ لینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبادی کا بڑھنا ایک دھماکہ کی طرح ہے اور تکنیکی طورپر خواہ ہماری آبادی 130کروڑ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ 150کروڑ سے زیادہ ہے۔

آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو خانہ جنگی جیسے حالات ہوسکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ جب تک آبادی کنٹرول قانون نہیں بنے گا تب تک تمام سہولیات کے لیے لوگوں کو ترسنا پڑے گا اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔ ملک کی بڑھتی آبادی تشویش کا موضوع ہے۔

پوپیولیشن سولیوشن فاونڈیشن کے صدر انل چودھری نے کہاکہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ملک میں غریبی، ناخواندگی، بے روزگاری وغیرہ مسائل بڑھ رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.