ETV Bharat / state

Rahul Slams Govt Over Alleged Spy Attack حکومت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے: راہل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 6:41 PM IST

Updated : Oct 31, 2023, 7:18 PM IST

حکومت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے: راہل
حکومت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے: راہل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’اپوزیشن لیڈروں کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں‘۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو حکومت پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں اور ان کے دفاتر میں بھی ایسی ہی سرگرمیاں چل رہی ہیں، لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کی جارہی ہے اور ان کا دفتر بھی اس کی زد میں ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو ایپل کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعہ آپ کے فون کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "یہ پیغام میرے دفتر کے لوگوں کے ساتھ ہی بہت سے اپوزیشن لیڈروں کو آیا ہے۔ ہمارے پاس اس کی مکمل فہرست ہے۔ حکومت اب اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ آج ہی ایپل کی طرف سے نوٹیفکیشن آیا ہے کہ آپ حکومت کے نشانے پر ہیں۔ حکومت ہماری جاسوسی کرا رہی ہے۔ ہمارے فون ٹیپ ہو رہے ہیں لیکن حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جتنا ٹیپنگ کرنا چاہیے، جتنا فون ریکارڈ کرنا چاہیے کریں، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی ہم اس سے پیچھے ہٹنے والے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: IT Minister on Apple Phone Hacking Controversy اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیک معاملہ کی جانچ کی جائے گی: اشونی ویشنو

انہوں نے کہا کہ بہت سے اپوزیشن لیڈر اپنے ایپل فونز اور دیگر ڈیوائسز کی 'ہیکنگ' کا الزام لگا رہے ہیں اور بہت کم لوگ اس کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ آپ جتنا چاہیں فون ٹیپ کر سکتے ہیں۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں اگر آپ میرا فون لینا چاہتے ہیں تو میں آپ کو دے دوں گا۔‘‘ راہل نے کہا، ’’میرے دفتر میں بھی بہت سے لوگوں کو اس طرح کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ کے سی وینوگوپال، سپریہ شرینیت، پون کھیڑا کو بھی یہ پیغام ملا ہے۔ اس طرح کے کام کرکے بی جے پی حکومت مدوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔

Last Updated :Oct 31, 2023, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.