ETV Bharat / state

Modi Speech From Red Fort خواتین کو احترام اور موقع دینے سے امرت کال کو نئے پنکھ لگیں گے

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 12:38 PM IST

نریندر مودی نے یوم آزادی Independence Day 2022 کے موقع پرلال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ خواتین کا احترام اور انہیں موقع دینے سے امرت کال کو نئے پنکھ لگیں گے۔ خواتین کی عزت کرنا، انہیں وقار دینا اور ان کی توہین نہ کرنا قوم کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں بہت بڑی طاقت ثابت ہونے والا ہے۔ Prime Minister Modi

Independence Day 2022
Independence Day 2022

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوم آزادی Independence Day 2022 کے موقع پر کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے خواتین کی طاقت کی توہین نہیں کرنے اور انہیں فخر کے ساتھ مواقع فراہم کرنے سے ملک کی ترقی کو رفتار ملے گے اور 'امرت کال' میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے مزید پنکھ لگیں گے۔ Giving women respect and opportunity will give new wings to Amrit Kaal

یہ بھی پڑھیں:

76ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی Prime Minister Modi نے کہا کہ وہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی رفتار کو واضح طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر خواتین کو فخر اور احترام دیکر اس عمل سے جوڑا جائے تو اگلے 25 سالوں یعنی ملک کی آزادی کے 100 سال کے اس امرت کال میں قوم کی ترقی کو مزید پنکھ لگیں گے۔

خواتین کی توہین کو اپنے اندر کا درد بتاتے ہوئے مودی نے ہم وطنوں سے خواتین کی توہین نہ کرنے کا عہد لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ’کسی نہ کسی وجہ سے ہمارے اندر ایسی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس میں ہم اپنے الفاظ سے، سلوک سے خواتین کی توہین کرتے ہیں۔ معاشرے کو اس بگاڑ سے نجات دلانے کے لیے ہمیں اپنے مزاج اور عمل سے خواتین کی توہین سے آزادی حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی طاقت وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ خواتین کی عزت کرنا، اسے وقار دینا اور اس کی توہین نہ کرنا قوم کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں بہت بڑی طاقت ثابت ہونے والا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ خواتین کی عزت اور ان کا غرور برقرار رکھنے کا عہد ٖضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی طاقت ملک میں ایک طاقت کے طور پر سامنے آرہی ہے اور آئندہ 25 سالوں میں یہ طاقت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔ اس لیے ملک کی بیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع فراہم کرنا اور ان کو عزت دینا سب کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم امرت کال میں خواتین کی طاقت کو جوڑیں گے تو ہمارے خوابوں کو مزید پنکھ لگ جائیں گے۔

وزیر اعظم نے اس تناظر میں شہری فرض کا بھی حوالہ دیا اور اسے ایک عظیم طاقت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط کی زندگی، فرض سے لگن کسی بھی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا ایک بڑا منتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ملک کے عوام کو بجلی فراہم کرنا ہے لیکن شہری کا فرض ہے کہ وہ ضرورت کی بجلی خرچ کرے اور اسے بے کار خرچ نہ کرکے ہر یونٹ بچانے کی کوشش کرے۔ اسی طرح حکومت کا کام ہر گھر تک پانی پہنچانا ہے، لیکن پانی کی بربادی نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک کے شہریوں کا فرض ہے۔ جس ملک کے شہری یہ فرائض سرانجام دیتے ہیں، وہ ملک یقیناً ترقی کی بلندی پر پہنچتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.