ETV Bharat / state

G20 Summit 2023 in New Delhi امریکی صدر جوبائیڈن ویتنام روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 12:39 PM IST

Updated : Sep 10, 2023, 2:17 PM IST

امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روزہ دورے کے دوران بہت سے تاریخی اقدامات انجام دیے ہیں، جن میں انڈیا-مشرق وسطی یورپ اقتصادی راہداری اور گلوبل بائیو فیولز الائنس کا آغاز شامل ہے۔ US President Joe Biden concluded his two-day visit to India.

US President Biden leaves
US President Biden leaves

نئی دہلی: امریکی صدر جوبائیڈن بھارت کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ویتنام کے لیے روانہ ہو گئے ہیں اور نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ جی 20 ورلڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کی۔ امریکی صدر بائیڈن نے آج صبح G20 کے کئی دیگر رہنماؤں کے ساتھ یہاں دارالحکومت میں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکی صدر بننے کے بعد جوبائیڈن کا بھارت کا یہ پہلا دورہ تھا۔ بھارت کے اپنے تازہ ترین دورے کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے 'ایک زمین' جیسے مختلف موضوعات پر جی 20 سربراہی اجلاس میں حصہ لیا تھا۔ امریکی صدر جمعہ کو قومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچے تھے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اس دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ 50 منٹ سے زیادہ کی دو طرفہ بات چیت بھی کی۔ اس ملاقات میں بائیڈن نے دو طرفہ اہم دفاعی شراکت داری کو "گہرا اور متنوع" کرنے کا عزم کیا۔

امریکی صدر نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے بھارتی عزم کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے نئے پروجیکٹ۔ انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور کی بھی ستائش کی، اس پروجیکٹ کو علاقائی تعاون، رابطے اور پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی پروجیکٹ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی نے ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کا آغاز کیا

بائیڈن-مودی دو طرفہ بات چیت کے دوران، دونوں ممالک نے ٹیلی کام، خلائی، قابل تجدید توانائی، دفاع اور تعلیم اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ امریکی صدر نے G20 کے موقع پر گلوبل بائیو فیولز الائنس کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ قومی دار الحکومت نئی دہلی میں دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ جس میں متعدد ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔

Last Updated : Sep 10, 2023, 2:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.