ETV Bharat / state

بیرون ممالک آواز کا جادو بکھیرنے والے سنتوش معاشی بحران کا شکار

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:18 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں بڑے بڑے سرمایہ دار معاشی بحران کا شکار ہوئے ہیں۔ وہیں اپنے ہنر کے ذریعے خاندان کی کفالت کرنے والے فنکار بھی معاش کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

santosh bharti
سنتوش بھارتی

ایک دور تھا جب سنتوش بھارتی اپنی آواز کا جادو بیرونی ممالک میں بکھیرا کرتے تھے، لیکن کورونا کے اس دور میں انہیں دہلی کی تنگ گلیوں میں گانے پر مجبور کردیا ہے وہ اب معاش کی تلاش میں دہلی کی شاہراہوں پر قوالی سنا کر اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

سنتوش بتاتے ہیں کہ وہ سنہ 1985 میں واشنگٹن ڈی سی اور سنہ 1998 میں فرانس میں اپنی سریلی آواز سے سامعین کو محظوظ کر چکے ہیں، لیکن اب جب دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ انہیں دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے گلی کوچوں کی خاک چھاننی پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے ذریعے خبروں کی ترسیل کی منفرد پہل

سنتوش نہ صرف قوالی گاتے ہیں بلکہ کیسریا بالم اور دیگر علاقائی نغمے بھی گنگنایا کرتے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے انہیں نظرانداز کیے جانے سے پریشان ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ حکومت اگر ہمارے جیسے فنکاروں کی مدد نہیں کرے گی اور ہماری اس وراثت کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو مستقبل میں بھارت کی اس وراثت کو ختم ہونے میں وقت نہیں لگے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.