ETV Bharat / state

دھونی، بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے: ہربھجن

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 11:50 PM IST

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھارت کے لیے کافی کھیل چکے ہیں اور اب وہ بھارت کے لیے پھر کبھی نہیں کھیل پائیں گے
بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھارت کے لیے کافی کھیل چکے ہیں اور اب وہ بھارت کے لیے پھر کبھی نہیں کھیل پائیں گے

بھارتی آف اسپینر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھارت کے لیے کافی کھیل چکے ہیں اور اب وہ بھارت کے لیے پھر کبھی نہیں کھیل پائیں گے۔

واضح رہے کہ ہربھجن بھارتی ٹیم میں دھونی کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں اور آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ میں دھونی کی کپتانی میں کھیلتے ہیں۔

ہربھجن اس سیزن میں چنئی کے لیے دھونی کی کپتانی میں کھیلتے، لیکن آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو کورونا وائرس کے خطرے کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

آف سپنر نے انسٹاگرام چیٹ پر بھاتی محدود اوورز کی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ دھونی بھارت کے لیے کافی کھیل چکے ہیں اور اب وہ بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے۔

سنہ 2019 کا ورلڈ کپ وہ وقت تھا جب دھونی اپنے بین الاقوامی کیریئر کو ختم کرسکتے تھے اور آئی پی ایل میں کھیلنا جاری رکھ سکتے تھے۔

آئندہ سات جولائی کو 39 برس کے ہونے جارہے دھونی گزشتہ برس ہوئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں اور ان کی واپسی یا ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس مسلسل جاری ہیں۔

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھارت کے لیے کافی کھیل چکے ہیں اور اب وہ بھارت کے لیے پھر کبھی نہیں کھیل پائیں گے
بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھارت کے لیے کافی کھیل چکے ہیں اور اب وہ بھارت کے لیے پھر کبھی نہیں کھیل پائیں گے

بھارتی کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ دھونی کو آئی پی ایل میں اپنی فارم ثابت کرنی ہوگی، تبھی جاکر وہ اس برس اکتوبر، نومبر میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کی دعویداری میں شمولیت کرپائیں گے۔

ہربھجن نے کہا کہ جب میں چنئی سپر کنگ کے کیمپ میں تھا تب کافی لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ کیا دھونی آگے کھیلیں گے اور کیا وہ ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب کیے جائیں گے، لیکن میرے لیے کچھ بھی کہہ پانا مشکل ہے کیونکہ کوئی بھی فیصلہ انہیں کرنا ہے، وہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے۔

آف سپنر نے کہا کہ دھونی سوفیصد آئی پی ایل میں کھیلیں گے لیکن وہ بھارت کے لیے اور کھیلنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں دوسرا کوئی اندازہ نہیں لگاسکتا ہے۔

کیا وہ ایسا محسوس کرتے ہیں، جہاں تک میں جانتا ہوں وہ نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے کھیل لیا ہے انڈیا کے لیے مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہ اب نیلی جرسی پہننا چاہتے ہیں۔

ہربھجن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ 2019 ورلڈ کپ میں بھارت کا جو بھی آخری میچ ہوگا، وہ ان کا آخری میچ ہوگا چا ہے وہ سیمی فائنل ہو یا فائنل، یہ میرا محسوس کرنا ہے۔ کچھ اور لوگوں نے بھی مجھ سے ایسا ہی کہا تھا۔

روہت نے کہا کہ وہ اور ان کے ٹیم ساتھی نہیں جانتے کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد سے دھونی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خبر نہیں ملی ہے، ورلڈ کپ کا آخری میچ گزشتہ برس جولائی میں تھا، اس کے بعد سے ہم نے کوئی خبر نہیں سنی ہے اس لیے ہمیں دھونی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.