ETV Bharat / state

Dharmendra Pradhan meets Gina Raimondo دھرمیندر پردھان نے امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:30 AM IST

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں ہنر مندی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ Dharmendra Pradhan meets US Secretary of Commerce

دھرمیندر پردھان نے امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی
دھرمیندر پردھان نے امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی

نئی دہلی: تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور اینٹرپرینورشپ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے امریکہ کی سکریٹری برائے کامرس جینا ریمنڈو کے ساتھ ملاقات کی جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان ہنر مندی کے شعبے میں مضبوط روابط قائم کرنے پر توجہ دی گئی۔ پردھان نے مطلع کیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارتی ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مزید متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی افرادی قوت کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈگریوں سے زیادہ مہارت اور استعداد اہم ہو گئی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ دونوں نے بڑے پیمانے پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور 3 ایس—ہنر مندی، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز میں، اپنے تعاون کو مزید گہرا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Dharmendra Pradhan On India بھارت مسلسل ہنر مند اور زیادہ موثر ہو رہا ہے، دھرمیندر پردھان

دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک طرف بھارت کی افرادی قوت کا حجم اور دوسری طرف امریکہ میں اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں مواقع کے حجم کو ہمارے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل دھرمیندر پردھان نے دہلی یونیورسٹی وینکٹیشورا کالج میں ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا کہ دو آسٹریلوی یونیورسٹیاں وولونگونگ اور ڈیکن جلد ہی گجرات کے 'گفٹ سٹی' میں کیمپس قائم کریں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم نوجوانوں کے لیے تعلیم کے حصول، قابلیت اور معیار کے حوالے سے آسٹریلیا کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.