ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس: ذیشان حیدر کی درخواست ضمانت پر ای ڈی کو نوٹس جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 12:56 PM IST

دہلی وقف بورڈ نے بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ذیشان حیدر کی درخواست ضمانت پر ای ڈی سے 14 دسمبر تک جواب طلب کیا ہے۔ DELHI WAQF BOARD RECRUITMENT CASE

DELHI WAQF BOARD RECRUITMENT CASE
DELHI WAQF BOARD RECRUITMENT CASE

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے وقف بورڈ کی تقرری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم ذیشان حیدر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے ملزم ذیشان حیدر کی طرف سے دائر درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو نوٹس جاری کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ، "اسے مزید حراست میں رکھنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو گا"۔ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے کیس کی اگلی سماعت 14 دسمبر مقرر کی ہے۔

  • ایف آئی آر میں یہ بات کہی گئی:

عاپ ایم ایل اے امانت اللہ خان بھی سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس میں ملزم ہیں۔ ملزم کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ نتیش رانا نے اس کیس کو "غیر سنجیدہ" قرار دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے قواعد اور حکومتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 32 لوگوں کی تقرری کی ہے۔

  • یہ ہے پورا معاملہ:

ای ڈی نے 11 نومبر کو ذیشان حیدر سمیت تین ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے حال ہی میں اس معاملے میں عاپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کے 13 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے 23 نومبر 2016 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ جانچ کے بعد سی بی آئی نے 21 اگست 2022 کو چارج شیٹ داخل کی۔ 3 نومبر 2022 کو عدالت نے ملزمین کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ عدالت نے ان ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(1) ڈی، 13(2) کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی وقف بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کا آرڈر جاری

سی بی آئی کے مطابق دہلی وقف بورڈ کے سی ای او اور دیگر کنٹریکٹ پر تقرریوں میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں کے لیے امانت اللہ خان نے محبوب عالم اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سازش کی جو وقف بورڈ میں مختلف عہدوں پر تعینات تھے۔ چارج شیٹ کے مطابق یہ تقرریاں من مانی کی گئیں اور امانت اللہ خان اور محبوب عالم نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کیا۔ سی بی آئی کی طرف سے درج کیس میں عدالت نے یکم مارچ کو تمام ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔ امانت اللہ خان کے علاوہ جن ملزمان کو عدالت نے ضمانت دی ہے ان میں دہلی وقف بورڈ کے اس وقت کے سی ای او محبوب عالم، حامد اختر، کفایت اللہ خان، رفیع اوشان خان، عمران علی، محمد ابرار، عاقب جاوید، اظہر خان، ذاکر خان اور عبد اللہ منر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.