ETV Bharat / state

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گہلوت کورونا متاثر

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:47 AM IST

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت بدھ کے روز کورونا سے متاثر پائے گئے۔

Delhi Transport minister Kailash Gahlot tests positive for coronavirus
دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گہلوت کورونا متاثر

کیلاش گہلوت نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا 'میں آج کووڈ-19 سے متاثر پایا گیا ہوں۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ حال میں میرے رابطے میں آئے سبھی افراد سے درخواست ہے کہ وہ ضروری احتیاط برتیں'۔

اس درمیان مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 184372 نئے کیسز درج کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 82339 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جسے مجموعی طور پر اب تک 12336036 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز 13 لاکھ سے عبور کرکے 1365704 ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء مزید 1027 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 172085 ہوگئی ہے۔

دہلی میں بدھ کے روز فعال کیسز 7226 مزید بڑھ کر 50736 پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 17282 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 767438 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9952 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 705162 ہو گئی۔ دارالحکومت میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج جزوی طور پر کم ہو کر 91.88 فیصد پرآ گئی ہے۔

اس دوران 104 مزید مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 11540 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.50 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108534 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.30 کروڑ کے تجاوز کر گئی ہے۔ تمام 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 834822 ہے۔ اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون علاقوں کی تعداد بڑھ کر 7598 پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.