ETV Bharat / state

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 6:30 PM IST

Updated : Apr 17, 2021, 8:01 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سلطان المشائخ محبوب الہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے دربار کو 30 اپریل تک زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو زائرین کےلیے بند کرنے کا فیصلہ
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو زائرین کےلیے بند کرنے کا فیصلہ

ملک گیر سطح پر کورونا کیسز میں مسلسل بے تحاشہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو بند کرنے کا انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔ درگاہ انتظامی کمیٹی کے جنرل سکریٹری سید کاشف علی نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے 30 اپریل تک درگاہ کو زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ چند افراد کے علاوہ درگاہ حضرت نظام الدین میں کسی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ درگاہ کی جانب سے غربا و مساکین کے درمیان لنگر اور افطار کے پیکٹ تیار کر کے درگاہ کے باہر ہی تقسیم کیے جائیں گے۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو زائرین کےلیے بند کرنے کا فیصلہ
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو زائرین کےلیے بند کرنے کا فیصلہ

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس بھی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء تقریباً ساڑھے 5 ماہ تک بند رہی تھی، اس کے بعد جب درگاہ کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو اس وقت بھی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی زیارت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Last Updated : Apr 17, 2021, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.