ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Flying Kiss Row بلقیس بانو کے مجرموں کو رہا کرنے پر اسمرتی ایرانی کو غصہ نہیں آتا: سواتی مالیوال

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 3:43 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 4:19 PM IST

دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے راہل گاندھی کی فلائنگ کِس پر اسمرتی ایرانی کی ناراضگی پر کہا کہ ان کی یہی ناراضگی بلقیس بانو کے مجرموں کو رہا کرنے، خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے والے برج ببوشن اور منی پور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی پر کیوں نہیں دکھتی ہے۔ رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے اسمرتی ایرانی کی ناراضگی پر کہا کہ یہ لوگ نفرت کی سیاست میں اتنے زیادہ آگے چلے گئے ہیں کہ اب انھیں محبت راس ہی نہیں آتی۔

dcw-chief-swati-maliwal-criticizes-smriti-irani-over-rahul-gandhi-flying-kiss-row
بلقیس بانو کے مجرموں کو رہا کرنے پر اسمرتی ایرانی کو غصہ نہیں آتا: سواتی مالیوال

بلقیس بانو کے مجرموں کو رہا کرنے پر اسمرتی ایرانی کو غصہ نہیں آتا: سواتی مالیوال

نئی دہلی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے فلائنگ کِس پر اتنا زیادہ برہم ہوگئیں کی ان کے خلاف سنگین الزامات لگاتے ہوئے اسپیکر سے کاروائی تک کی مانگ کر دی۔ وہیں بی جے پی کی خواتین ممبران پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کے ایسے غیر مہذب رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس معاملے پر اب دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمرتی ایرانی جی کو راہل گاندھی کی ایک مبینہ فلائنگ کِس سے اتنی آگ لگ گئی۔ لیکن اسی پارلیمنٹ میں دوسری قطار میں بیٹھے برج بھوشن پر غصہ نہیں آتا جس پر اولمپیئن پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی، بلقیس بانو کے مجروموں کی رہائی اور رام رحیم نامی ایک ریپسٹ کو روز پیرول پر جیل سے باہر نکلنے کی اجازت دینے پر اسمرتی ایرانی کو غصہ نہیں آتا۔

سواتی مالیوال نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں اس عورت کی ترجیحات یہ نہیں ہے کہ خواتین کے اصل مسائل سے کیسے نمٹا جائے۔ انھیں نے یہ بھی کہا کہ غصہ بنیادی مسائل پر ضرور آنا چاہیے اور پھر اس پر ایکشن بھی لیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے اسمرتی ایرانی کی ناراضگی پر کہا کہ یہ لوگ اپنی نفرت میں اتنے زیادہ آگے چلے گئے ہیں کہ اب انھیں محبت راس ہی نہیں آرہی ہے۔

دراصل بدھ کے روز لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث میں حصہ لینے کے بعد راہل گاندھی نے حکمراں جماعت کو دیکھ کر فلائنگ کِس کیا۔ جس پر اسمرتی ایرانی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی غیر مہذب حرکت ایوان میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعہ کے بعد خواتین ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور راہل گاندھی کے خلاف ان کے نامناسب اشارے پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کی 20 سے زائد خواتین ارکان پارلیمنٹ کے دستخط شدہ شکایتی خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ راہل نے غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیا ہے جس سے نہ صرف ایوان میں خواتین ارکان کے وقار کی توہین ہوئی ہے بلکہ اس باوقار ایوان کی بدنامی بھی ہوئی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر کو بھیجے گئے شکایتی خط پر دستخط کرنے والی خواتین ممبران پارلیمنٹ میں مرکزی وزراء شوبھا کرندلاجے، درشنا جردوش، اناپورنا دیوی اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ ریکھا ورما، دیوشری چودھری، سنگھمترا موریہ، اپراجیتا سارنگی، پرتیبھا بھومک وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.