ETV Bharat / state

Murder in Delhi پرساد اٹھا کر کھانے پر نوجوان کا بہیمانہ قتل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 10:09 AM IST

Updated : Sep 27, 2023, 12:35 PM IST

دہلی میں منگل کی رات ایک نوجوان کو مندر سے پرساد کھانے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں مشتعل افراد اسے کھمبے سے باندھ کر مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Young Man Beaten

Etv Bharat پرساد اٹھا کر خانے پر عیشان کا بہیمانہ قتل
Etv Bharat پرساد اٹھا کر خانے پر عیشان کا بہیمانہ قتل

پرساد اٹھا کر کھانے پر نوجوان کا بہیمانہ قتل

نئی دہلی: شمالی مشرقی دہلی کے نند نگری علاقے میں ایک 26 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام عیشان بتایا جارہا ہے۔ مبینہ طور پر اس نے مندر سے پرساد اٹھا کر کھایا تھا۔ غصے میں آکر کچھ بدمعاشوں نے اسے کھمبے سے باندھ کر بری طرح پیٹا۔ کسی طرح وہ وہاں سے بھاگا اور گھر پہنچا۔ کچھ دیر بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور اس نے ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ حملہ کا یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا، مار پیٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

مار پیٹ کی ویڈیو وائرل

کسی نے نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کچھ لوگ عیشان کو کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔ لڑائی کے دوران عیشان حملہ آوروں سے اپنی جان کی بھیک مانگتا رہا، لیکن وحشی اسے لاٹھیوں سے مارتے رہے۔

ڈی سی پی کا بیان

شمالی مشرقی دہلی کے ڈی سی پی ڈاکٹر جوئے ٹرکی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کی۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ معاملے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علم کو پاکستان جانے کی نصیحت کرنے والے ٹیچرکے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

مختلف برادریوں میں جھگڑے کا خدشہ

نوجوان کے بہیمانہ قتل سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا ہے۔ دو مختلف برادریوں کے درمیان جھگڑے کے امکان کے پیش نظر، پولیس نے حفاظتی مقاصد کے لیے علاقے میں پولیس تعینات کر دی ہے۔ احتیاط کے طور پر علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے، خود ڈی سی پی اس پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2023, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.