ETV Bharat / state

کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 8:31 PM IST

کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے
کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

کانگریس نے کہا کہ پارٹی قیادت کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے لیکن اس تقریب کا اہتمام بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کررہے ہیں، اس لیے پارٹی رہنماؤں نے اس پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کو کہا کہ پارٹی قیادت کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے لیکن اس تقریب کا اہتمام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کررہے ہیں اس لیے پارٹی رہنماؤں نے اس پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہاکہ "کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا۔ کروڑوں ہندوستانی بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں۔ ’’مذہب ہمیشہ سے کسی شخص کا ذاتی معاملہ رہا ہے لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نے ایودھیا میں رام مندر کو کئی سالوں میں ایک سیاسی پروجیکٹ بنا دیا ہے اور صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے آدھے تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔‘‘



انہوں نے کہاکہ "سال 2019 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اور لوگوں کے عقیدے کا احترام کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے، محترمہ گاندھی اور مسٹر ادھیر رنجن نے اس تقریب کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کی دعوت کو احترام کے ساتھ مسترد کر دیا۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.