ETV Bharat / state

Discovery of India کانگریس ڈسکوری آف انڈیا کی چھ سو کاپیاں تقسیم کرے گی

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 10:45 AM IST

کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ 'نہرو کی مشہور کتاب 'دی ڈسکوری آف انڈیا' کی 600 کاپیاں آج بھارت جوڑو یاترا میں پیدل چلنے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔' Congress to distribute 600 copies of Discovery of India

کانگریس ڈسکوری آف انڈیا کی چھ سو کاپیاں تقسیم کرے گی
کانگریس ڈسکوری آف انڈیا کی چھ سو کاپیاں تقسیم کرے گی

نئی دہلی: کانگریس سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی اہم کتاب ' ڈسکوری آف انڈیا ' کی 600 کاپیاں آج ان کی 133ویں یوم پیدائش پر 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لینے والوں میں تقسیم کرے گی۔ کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کو بدنام کرنے کی بھلے جتنی بھی کوششیں کی جائیں، لیکن 2014 کے بعد ان کی معنویت زیادہ ہوگئی ہے۔ Discovery of India book in Bharat jodo yatra

انہوں نے ٹویٹ کیا، "آج نہرو جی کا 133 واں یوم پیدائش ہے۔ ان پر مراٹھی کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی میں ایک اچھی کتاب سامنے آئی ہے۔ نفرت پھیلانے والی طاقتیں انہیں بدنام کرتی رہیں گی لیکن پنڈت نہرو کی معنویت 2014 کے بعد زیادہ بڑھی ہے۔ نہرو کی مشہور کتاب 'دی ڈسکوری آف انڈیا' کی 600 کاپیاں آج بھارت جوڑو یاترا میں پیدل چلنے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس دوران پارٹی یہاں جواہر بھون میں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی صدارت میں پنڈت نہرو کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس میں کئی ممتاز مقررین اپنے خیالات پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا گاندھی نے شانتی ون پہنچ کر نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.