ETV Bharat / state

دہلی سے نوئیڈا آنے والی شاہراہ کھول دی گئی

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 6:52 PM IST

نوئیڈا دہلی سرحد پر بیٹھے کسانوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریشان عوام کو بڑی راحت دی ہے۔

Compassion of farmers, reopen the way from Delhi to Noida
دہلی سے نوئیڈا آنے والی شاہراہ کھول دی گئی

سیکٹر 14 اے نوئیڈا کے داخلی راستے پر دہلی سے آنے والا راستہ کسانوں اور پولیس کے مابین معاہدے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

نوئیڈا اور دہلی سے دہلی-نوئیڈا لنک روڈ پر آنے والی سڑک کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے بند کردی گئی تھیں۔

دہلی سے نوئیڈا آنے والی شاہراہ کھول دی گئی

دہلی سے آنے والی گاڑیاں نوئیڈا آئیں گی۔ جبکہ دہلی جانے والا راستہ بدستور سیل ہے ۔پولیس نے ٹریفک کو معمول بناتے ہوئے رکاوٹیں ہٹا دیں، موقع پر پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے۔

دہلی-نوئیڈا لنک روڈ کا ایک حصہ کھولنے سے ہزاروں گاڑی والوں اور مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ اب لوگوں کو دہلی سے نوئیڈا آنے کی زحمت نہیں اٹھانا ہوگی۔ نیز، جام سے بھی راحت ملنے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.