ETV Bharat / state

Suresh Kashyap Offered to Resign ہماچل پردیش کے بی جے پی صدر سریش کشیپ کی استعفیٰ کی پیشکش

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 1:03 PM IST

ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سریش کشیپ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

شملہ: ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سریش کشیپ نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ سریش کشیپ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی ہے اور عہدے سے مستعفی ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، چونکہ کشیپ کی میعاد جنوری 2023 میں ختم ہو رہی ہے اور وہ آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

سریش کشیپ کے استعفیٰ پر جلد فیصلہ: پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی سریش کشیپ کے استعفیٰ پر فیصلہ کیا جائے گا۔ میعاد پوری ہونے کے بعد کچھ ریاستوں کے پارٹی سربراہوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ایسے میں سریش کشیپ کے بارے میں بھی فیصلہ ان ہی کے ساتھ لیا جائے گا۔ اب میونسپل کارپوریشن شملہ کے انتخابات کے دوران بی جے پی کو ریاست کا نیا سربراہ مل سکتا ہے۔

نئے ریاستی صدر کی دوڑ میں شامل ہیں یہ نام: سابق صدر ستپال سنگھ ستی، ایم ایل اے رندھیر شرما، ایم ایل اے وپن پرمار اور راجیہ سبھا ایم پی اندو گوسوامی کے نام بھی پارٹی کے نئے سربراہ کی دوڑ میں زیر بحث ہیں۔فی الحال سریش کیشپ دہلی میں ہیں۔ انہوں نے دہلی میں جے پی نڈا سے ملاقات کی اور عہدے سے مستعفی ہونے کی بات کہیہ۔ پارٹی کے ایک دھڑ کا ماننا تھا کہ بلدیاتی انتخابات تک سریش کشیپ کو صدر کے عہدے پر برقرار رکھا جائے۔ وہیں، سریش کشیپ 2024 کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس الیکشن کی تیاری کے لیے وقت چاہیے۔

ایم پی سریش کشیپ کی طبیعت خراب: میونسپل انتخابات میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ اپنے لوک سبھا حلقہ میں سرگرم نہیں ہو سکے۔ ایسے میں انہیں عہدے سے مستعفی ہونا ہی صحیح لگ رہا تھا۔ دہلی میں جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد ایم پی سریش کشیپ کی طبیعت بھی خراب ہو گئی تھی۔ اس کے لیے وہ روٹین چیک اپ کے لیے رام منوہر لوہیا ہسپتال پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.