ETV Bharat / state

Haj 2023 ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے عازمین حج کے ناموں اعلان، عازمین کے پاس وقت کی قلت

author img

By

Published : May 18, 2023, 8:26 AM IST

عازمین کے پاس وقت کی قلْت
عازمین کے پاس وقت کی قلْت

مقدس سفر یعنی حج بیت اللہ کے لیے دنیا بھر سے صاحب استطاعت اور خوش نصیب مسلمان سعودی عرب کے لیے رواں ماہ روانہ ہوں گے۔ سفر پر روانہ ہونے سے قبل تمام تر ضروری سرگرمیاں مکمل کی جاتی ہیں، تاکہ عازمین کو راستے میں یا دوران حج کسی بھی قسم کی قانونی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عازمین کے پاس وقت کی قلْت

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی سے عازمین حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہونے والی ہیں۔ ایسے میں جن خوش قسمت عازمین کا نام ویٹنگ لسٹ سے کنفرم ہوا ہے اب ان خوش قسمت افراد کو بھی اپنی تمام تر کاغذی کاروائی کے ساتھ ساتھ حج کی رقم تقریبا 3 لاکھ 48 ہزار 867 روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی آج مکمل ہو چکی ہے۔ ویٹنگ لسٹ سے متعلق عازمین کو دہلی حج کمیٹی کی جانب سے 17 تاریخ تک کی ہی مہلت دی گئی تھی جو کہ مکمل ہو چکی ہے۔
جہاں ایک طرف دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ان عازمین کو سہولت فراہم کرانے کے لیے سرکاری ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو حج منزل میں ہی مدعو کیا گیا تھا تاکہ انہیں فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے در بدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیے، وہیں عازمین کی شکایت تھی کہ اگر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ چیک اپ وغیرہ کے لیے لیب کا انتظام بھی حج منزل میں ہی کرا لیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں باہر لیبارٹریز کے چکر کاٹنے پڑیں گے اور وقت سے پہلے رپورٹس حاصل کرکے انہیں جمع کرانا بھی ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا ،ان سب میں خرچ تو لازمی ہے تو کیوں نہ اگر یہ سہولت بھی حج کمیٹی کی جانب سے ملتی تو پیسہ خرچ کرنے میں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور کم وقت میں تمام کام مکمل ہوجاتے اور جن پریشانیوں کا سامنا عازمین کو کرنا پڑ رہا ہے ان سے نجات مل جاتی۔

مزید پڑھیں: دہلی: عازمین حجاج کے لیے بہتر سہولیات دستیاب
واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو 336 عازمین کے نام ویٹنگ لسٹ سے منتخب ا کیا ہے جو سفر حج 2023 کے لیے دہلی سے روانہ ہوں گے۔ قرعہ اندازی میں دہلی کے 2500 عازمین کا انتخاب کیا گیا تھا باقی تمام عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا تھا اب اسی فہرست میں سے تقریبا 350 عازمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.