ETV Bharat / state

دہلی کے سبھی اسکول 31 مارچ تک بند

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 5:23 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے پیش نظر دہلی حکومت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری، غیر سرکاری اور منظور شدہ پرائیویٹ اسکولوں کو 31 مارچ تک مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دہلی کے سبھی اسکول 31 مارچ تک بند
دہلی کے سبھی اسکول 31 مارچ تک بند

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی او ای) نے سی بی ایس ای کے امتحانات اور سالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔

ڈی او ای نے میونسپل کارپوریشن، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی کانٹنمنٹ بورڈ کو بھی مطلع کیا ہے کہ تمام طالب علموں، اساتذہ اور اسکول کے حکام اور عملے کے لیے 19 مارچ سے 31 مارچ تک اسکول مکمل طور بند رہیں گے۔

حکومت نے اس دوران اساتذہ کو گھر سے کام کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان اسکولوں میں سالانہ امتحان بھی 19 مارچ سے 31 مارچ تک ملتوی کیے جاتے ہیں۔ امتحانات کی کاپی کی جانچ کا کام متعلقہ ٹیچر گھر سے کریں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے شمال مشرقی اور مشرقی دہلی کے سرکاری اور منظور شدہ اسکولوں میں سالانہ اسکول کے امتحان منعقد کرنے کے لیے ترمیم سے متعلق کاموں کو 31 مارچ تک ملتوی کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.